23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ کا دینی
کاموں کے سلسلے میں پاکستان کےمختلف مقامات پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اسی
سلسلے میں13اکتوبر2021ءبروزبدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے
دینی کاموں کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی کادورہ کیا۔
اس دوران کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ بحریہ ٹاؤن کراچی کے سی ای او بلال طالب
نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی،رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کااظہارکیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے CEO کو مکتبۃالمدینہ
کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)