دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات DHQ اسپتال جھنگ کے DHDC ہال میں عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد ثوبان عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کا آغاز عشاء کے بعد ہوگا۔

متعلقہ عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔ 


19 جون 2021ء بروز ہفتہ بھیرہ شریف کے اطراف میں واقع ایک  گاؤں چک مبارک انور بیگ کالونی میں جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی اور مدرسۃ المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ قاری محمد نوید عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ تقریب میں علمائے کرام، قریبی مساجد کے امام صاحبان اور شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

چک مبارک کی ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی میں باقاعدہ نمازوں اور مدرسۃ المدینہ میں بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کاآغاز ہوچکا ہے تاہم مزید تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جو عاشقانِ رسول تعمیراتی کاموں میں حصہ ملانا چاہیں وہ ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

0300-6065137

0343-0909765


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ   کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری  اور FGRF کے اسلامی بھائیوں نے پرصدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے تحت ہونے والے رفاعی کاموں سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا ۔

اس موقع پر محمد یوسف سلیم عطاری نے کہا کہ گرین پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جن کی حفاظت کا مکمل بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔اسپیشل پرسنز کے لئے ریہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں خصوصی آلات کی مدد سے تربیت یافتہ اسٹاف کے تحت ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اب تک 44ہزار سے زائد بلڈ بیگ دعوت اسلامی ڈونیٹ کر چکی ہے ۔

صدر پاکستان نے دعوت اسلامی کے ویلفیئر کے کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ‏وفد نے گرین پاکستان ویژن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔صدر پاکستان نے کہا کہ مساجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔‏صدرمملکت نے وفد کےممبران پر زور دیاکہ وہ اپنےمعاشرتی کام کےساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں اورحکومتی پروگراموں جیسےکامیاب جوان، اخوت اور اسکل ڈویلپمنٹ وغیرہ سےفائدہ اٹھائیں تاکہ وہ فلاحی کاموں میں مزیدمہارت حاصل کریں اوراپنے کاز کو آگے بڑھاسکیں۔‏صدر مملکت نے دعوت اسلامی کے ذریعے ملک بھر میں جاری تعلیمی، معاشرتی اور شجرکاری کی سرگرمیوں کو بھی خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دن بدن ترقی کرتے ہوئے اپنی فلاحی  خدمات کو دنیا بھر میں عام کررہا ہےاور اس شعبے کے ذریعے پریشان حال لوگوں کی حتیٰ الامکان مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس شعبے کے فلاحی کاموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں افریقہ کے ملک ملاوی کی گورنمنٹ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کو شاندار خدمات پیش کرنے پر تعریفی لیٹر جاری کیا گیا جس میں شعبے کی خدمات کو سراہا گیا۔ 


کسی بھی ادارے کا  اپنےاسٹاف کی تربیت کا اہتمام کرنا ،میٹنگز ارینج کرنا اس ادارےکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔شعبہ دارالمدینہ کی جانب سے وقتاًفوقتاً اسٹاف کی تربیت اور دارالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی نظام کو مزیدبہترکرنے کے لئے مختلف اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 16جون 2021 کو دارالمدینہ ہیڈآفس کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ دارالافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسٹاف کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں کیمپس لیول پر والدین و سرپرستوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے امور زیرِ غور آئےجبکہ 21 تا 24 جون ہونے والی Education Conferenceکی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹردارالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر تھر کا علاقہ اچھڑو کے گوٹھ گنجھوڑ میں مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر نگران تھر زون میر حسن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور علاقہ مکین بھی شریک تھے۔ اینٹیں لگاکر مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔مدرسۃ المدینہ کے قیام کے بعد بچوں کو حفظ و ناظرہ تعلیم دینے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ یہ ادارہ نہ صرف ایک گاؤں بلکہ سینکڑوں گاؤں کے لئے اصلاح کا ذریعہ بنے گا۔

بعد ازاں نگران تھر زون میر حسن عطاری نے گوٹھ میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ نگران زون تمام اسلامی بھائیوں کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے، دین کی خدمت کرنے، پانچوں وقت کی نمازباجماعت اداکرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں وزیر تعلیم کشمیر بیر سٹر سید افتخار گیلانی کے والد محترم مظفر آباد کشمیر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحوم کے قل شریف کے موقع پر شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے نگرانِ پاکستان عبد الوہاب عطاری اور دیگر ذمہ داران سید افتخارگیلانی کی رہائش پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے مدنی مشورے کرنا، مختلف پروجیکٹس کا وزٹ کرنا اور دیگر دینی کام ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔

دوران دورہ 15 جون 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمدعلی عطاری کے ہمراہ اسلام آباد کے ایک مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے نئے پروجیکٹس کی تعمیرات کاجائزہ لیا اور کنسٹرکشن کے حوالے سے متعلقہ ذمہ داران سے با ت چیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2021ءکو D.H.Aلاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انویسٹرز، پراپرٹی ڈیلر اور سوسائٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام دربار بابا روڑی روڈ پیر مانو وال چوہنگ لاہور میں مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرلی گئی  ہیں ۔ مدرسۃ المدینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے داخلہ والے طالبعلم خوب فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

22 جون 2021ء بروز منگل مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اس کا افتتاح فرمائیں گے۔


قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے کے لئے آج 16جون 2021ء   بروز بدھ شام 6:00 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مولانا مفتی نوید چشتی صاحب، دارالافتاء اہلسنت کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:


آج رات بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیلکس میرج ہال، نزد الحفیظ گارڈن، باغ والی پلی، جی ٹی روڈ لاہور میں محفل نعت منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

محفل نعت میں خصوصی طور پر سوسائٹی اونرز، انوسٹر اور پراپرٹی ڈیلرز شرکت کریں گے۔