شعبہFGRF کی ٹیم بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے زلزلہ زدگان میں
امدادی کاموں میں مصروف
پاکستان
کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پچھلے ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی ترجمان کے مطابق زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد انتقال کرگئے جبکہ 300 سے
زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے مکانات گرنے سے کئی خاندان بھی بے گھر
ہوگئے۔
خدمات
انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی ٹیم بروقت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے متاثرہ مقام
پر پہنچی جہاں انہوں نے پریشانی میں مبتلا آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت سے ہمدردی کرتے ہوئےامدادی کاروائیاں کیں۔
شعبہFGRF کی ٹیم
نے متاثرہ خاندانوں میں راشن، پکے ہوئے کھانے، نقد رقم اور Disposable برتن تقسیم کیا جبکہ عارضی رہائش کے لئے Tents
بھی لگائے گئے ہیں۔متاثرہ مقام پر شعبہFGRFکی
جانب سے First
aid کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔
شعبہFGRF کے ہیڈ شفاعت
علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انتقال کرجانے والے مرحومین کے لواحقین سے
تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں
کیں۔ (Content:
محمد حسین عطاری مدنی)