دعوتِ اسلامی کے فیضان آن لائن اکیڈمی( گرلز) ڈیپارٹمنٹ کےزیرِ اہتمام سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے بذریعہ ویڈیو لنک پاکستان بھر کی ناظمات، زون اور اراکین شعبہ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اور مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)