دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکے سلسلے میں الفلاح ٹاور اینڈ فیض بلڈرز بحریہ ٹاؤن کراچی میں اجتماعِ میلاد کااہتمام کیاگیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدعلی عطاری نے سرکار ﷺ کی ’’سیرتِ طیبہ‘‘ پر سنتوں بھرابیان کر کے اُن کی زندگی پر عمل پیراں ہونے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کام میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)