ربیع الاول کے سلسلےمیں پاکستان کےمختلف شہروں سےوقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 16اکتوبر2021ءبروزہفتہ پاکستان بھرسے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کااہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)