دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

بالخصوص شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت مختلف واقعات میں ہونے والے ریلیف کے کاموں، شجر کاری مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان کمپین کے حوالے سے بھی بتایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

حاجی عبد الحبیب عطاری نے راجہ پرویز اشرف کو دین کی خدمت میں اپناحصہ ملانے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔