پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے سلسلے میں ملکِ شام سے شيخ سيّد
حسن بادنجكي
الحسيني اور ان کے بیٹے شيخ سیّد
عمر بادنجکی حفظھما اللہ کی پاکستان آمد ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولاناحاجی محمدعمران عطاری نے ایئرپورٹ(Airport)سے انہیں ریسیو(Receive ) کیا۔
شیخ صاحبان نے 15اکتوبر2021ءبروزجمعہ خصوصی مدنی
مذکراے میں امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی اور اپنا 35 سال پرانا خواب بتایا
کہ جس میں انہوں نے امیرِاہلِ سنت سے مدینہ منورہ میں موا جہہ شریف کے سامنے معانقہ
کیا،مزید آپ کا کہنا تھا کہ میں نےجو خواب دیکھا آج وہ پورا ہوگیا ، اللہ عزوجل میرا
دوسرا خواب بھی پورا فرمائےگا کہ میں نے سرکار ﷺ کے سامنے آپ سے معانقہ کیا۔
اس کے علاوہ16اکتوبر2021ءبروزہفتہ شیخ صاحبان کی
تخصصات کے طلبۂ کرام کے ہمراہ ایک نشست کااہتمام کیاگیا جس میں طلبۂ کرام کو حدیثِ
مسلسل بالرحمة(الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ
يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ، الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ
وَصَلَهَا ؛ وَصَلَهُ اللَّهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا ؛ قَطَعَهُ اللَّهُ)اورحدیثِ مسلسل بالمحبۃ(يَا مُعَاذُ،
وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ ". فَقَالَ :
" أُوصِيكَ يَا مُعَاذُ، لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ تَقُولُ :
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ) کی اجازت دی۔
مزیدانہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان اخلاص، عمل
بالعلم، احسان،اِغْتِنَامُ
الْوَقْتِ(وقت ضائع کرنے)اورحَذَرْ مِنْ اِنْتَرْ نِیْت (انٹرنیٹ
سے بچنے) کے حوالے سے درس دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)