آج دوپہر دو بجے جناح ہال میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں اسلامک ورکشاپ کا سلسلہ ہوگا
دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام آج 9اگست2021ءبروز
پیرتقریباًدپہر2بجےجناح ہال میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں اسلامک ورکشاپ کا سلسلہ ہوگا۔اس ورکشاپ میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی
علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ’’کامیاب زندگی کے اصول قراٰن
کی روشنی میں ‘‘کے موضوع پربیان
فرمائیں گےاور اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔
قرب و جوار میں رہنے
والے اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست
ہے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت Clean
and green پاکستان مہم جاری ہے۔
اسی
سلسلے میں D.P.Oننکانہ بلال افتخار نے دعوت اسلامی کے
عالمی فلاحی ادارہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے D.P.Oآفس میں پودے لگائے اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے
دعائے خیر کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے D.P.Oبلال
افتخار کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلعی پولیس شجرکاری مہم میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ بطور کمانڈر ڈسٹرکٹ پولیس دعوت اسلامی کے فلاحی ادارہ (FGRF)
کے تعاون پر بے حد مشکور ہوں۔ ضلعی پولیس فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے مشترکہ
تعاون سے پولیس لائن اور تھانہ جات میں 2 ہزار پودے لگائے گئے جو کہ دعوت اسلامی کی حکومتی شجرکاری مہم میں
حصہ ڈالنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پودے ماحولیاتی آلودگی کے
خاتمہ کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔ پودے انسانی جسم کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ضلعی پولیس
Clean
and green پاکستان کی شجرکاری مہم میں تمام ممکنہ
اقدامات یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ضلعی ہیڈ FGRF
الحاج نصر اقبال عطاری، سٹی ہیڈ رانا ساجد عطاری، مولانا اشفاق رضوی، کاشف سلیم
عطاری، میڈیا انچارج Complaint cell ناظم عباس عطاری و دیگر بھی موجود تھے۔
الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔پچھلے دنوں 4اگست2021 ء بروز بدھ ستگھرہ کابینہ کے علاقہ جبوکہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) کے زون ذمہ دار اویس رضا عطاری نے نگرانِ کابینہ
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی
۔زون ذمہ دار نے ذمہ داران کی تقرری، دینی کاموں کو بڑھانے ، مدرسۃ المدینہ (اسلامی بھائیوں کےلئے) اور مساجد درس بڑھانےکا ذہن دے کر اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔(رپوٹ: احمد ندیم عطاری )
لاکھوں لاکھ
بچو کوقراٰن پاک اور دینی تعلیم
سےدلوں کومُنَوّر کرنےوالی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عباس پورکشمیرمیں قائم مدرسۃ المدینہ بوائزمیں 14بچوں نے ناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنے کی سعادت پائی اس موقع پر فیضان مدینہ
عباس پور میں تقسیم اسناد کا سلسلہ کیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات سےوابسطہ
افراد،مدرسۃ المدینہ کےطلباءاوران کےوالدین،اساتذہ،ناظمین اوردیگر ذمہ داران
نےشرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنتوں
بھر ا بیان فرمایا اورشرکاء کو دعوتِ
اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کےتحت
بنےوالےجامعۃ المدینہ کےبارےمیں بھی بتایااور اس میں بھی بھرپور تعاون کاذہن
دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نےناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنےوالےبچوں کےسروں پرعمامےبھی
سجائے۔آخرمیں رکن شوریٰ نےدعاکروائی اورصلاۃ وسلام بھی پڑھایا گیا ۔
پچھلے دنوں ڈویژن سولجر بازار کراچی کے علاقائی نگران عمیر عطاری کے والد صاحب رضائے
الٰہی سے انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نمازجنازہ جامع مسجد خزائن العرفان
کےاحاطے میں عمیرعطاری نے پڑھائی۔
نمازجنازہ میں مقامی ذمہ داران، اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی
گئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے دعائے مغفرت کروائی جبکہ اس موقع پر اراکین
شوریٰ حاجی علی عطاری ،امین مدنی قافلہ اورسید ابراہیم عطاری بھی
موجود تھے۔
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے ویلفیئر FGRF کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں Plantation
Day منایا گیا جس میں علمائے کرام، اسکول ، کالجز کےاسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت زندگی کے مختلف
شعبے سے وابستہ افراد نے شجرکاری کی۔
اسی
سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت بھی پاکستان بھر میں شجر کاری کی گئی
جس میں مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور بچوں نے پودے لگائے۔
مدارس
المدینہ بوائز پاکستان کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق حیدر آباد ریجن میں 13ہزار 885،
ملتان ریجن میں 72 ہزار 499، فیصل آباد ریجن میں 59 ہزار 832، لاہور ریجن میں 70
ہزار 561 جبکہ اسلام آباد ریجن میں 36 ہزار 655 پودے لگائے گئے۔ مجموعی طور پر
دولاکھ 53 ہزار 432 پودے شعبہ مدارس المدینہ
بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر لگائے گئے ۔
آج مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ہر جمعرات کی شب ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے
ہیں۔ اسی سلسلے میں آج 05 اگست
2021ء کو رات ساڑھے9 بجے براہِ
راست ہفتہ وار اجتماع منعقدہوگا جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری” قراٰن اورفاروقِ اعظم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے مدنی چینل پر ہونے والے اجتماع میں شرکت کی درخواست کی
جاتی ہے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تاجران کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ء کو باغ جناح لاہور میں
”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے بھر پور عزم کے ساتھ شجر کاری کی گئی۔
شجر
کاری مہم میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی تاجران اور
میڈیا پرسن نے پودے لگائے۔اس موقع پر مختلف نیوز چینل کی جانب سے شجر کاری مہم کو
کوریج بھی دی گئی۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی خوشدامن (ساس) کی نماز
جنازہ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی
31 جولائی 2021ء کو صوبائی وزیر قانون پنجاب
راجہ بشارت کی خوشدامن (ساس) رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں پٹیالہ ہاؤس میں ادا
کردی گئی۔
نماز
جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال،
چوہدری ظہیر الدین، سابق مشیر وزیر اعلیٰ ناصر راجہ، بہروز کمال راجہ، مجاد مقصود
بٹ، I.Gپنجاب
انعام غنی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی،
سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انوار، سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل
ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب، ایڈیشنلI.G اسپیشل برانچ، C.C.P.O غلام محمد ڈوگر سمیت متعدد افسران، ذمہ
داران دعوت اسلامی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
نماز
جنازہ کے بعد مرحومہ کے اہلِ خانہ سے
تعزیت کی گئی جبکہ دیگر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔
یکم
اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت
پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے پودے
لگائے۔
اسی
سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سویڈیش کالج گجرات میں شجر کاری کی گئی۔ شجر کاری میں
رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، میڈیا پرسن، سیاسی اور دیگر شخصیات نے حصہ لیا۔اس
موقع پر رکن شوریٰ نے شجر کاری کے حوالے سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔
شجر کاری مہم کے متعلق گورنر ہاؤس سندھ میں بریفنگ کاسلسلہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی
شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 جولائی 2021ء کو گورنر
ہاؤس سندھ میں ایک میٹ اَپ رکھا گیا جس
میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگرشخصیات سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولاناحاجی
عبدالحبیب عطاری اورمجلسِ رابطہ کے
محمدیوسف سلیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کی
شجر کاری مہم سے متعلق حاضرین کوآگاہی فراہم کی۔
مولانا عبدالحبیب عطاری نے گورنر سندھ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں
شجرکاری کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔
واضح رہےکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے یکم اگست 2021ء کو Plantation Day منایا گیاجس میں کراچی کے علاوہ پورے پاکستان
میں ہزاروں پودے لگائے گئے۔ کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر شجرکاری کو مؤخر کردیا
گیا۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔
دعوت
اسلامی ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب
بنانے کے لئے یکم اگست 2021ء کو ملک بھر میں شجر کاری کے حوالے سے Plantation Day منانے جارہی ہے۔
اسی
سلسلے میں نگران کابینہ محمود آباد اور دیگر عاشقان رسول نے یکم اگست کو شجر کاری
کرنے کے لئے مختلف پارکس، گراؤنڈ اور اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپودے لگانے
کے لئے مقامات کا تعین کیا اور گڑھے کھودے ۔
(رپورٹ:
خادم حسین عطاری، نگران کابینہ محمودآباد)