آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں امیر اہل سنت علامہ الیاس قادری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی عالمگیر مذہبی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب
دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں اراکین
شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔اجتماعات کے اختتام پر
اسلامی بھائی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے
ہیں۔
اسی
سلسلے میں آج 30 ستمبر 2021ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے رات 9:00 بجے براہ راست مدنی چینل پر نشر
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بانی دعوت
اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہسنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11میں
رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، عثمانیہ مسجد عبد اللہ گوٹھ کراچی میں رکن شوریٰ
حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ
میں ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
عاشقان
رسول سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں ضرور
شرکت کریں۔
ذوق نعت کا گرینڈ فائنل آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں منعقد ہوگا

دین کی تبلیغ دنیا کے کونے کونے میں
پھیلانے کی غرض سے بنائی گئی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے علم کی شمع فروزاں کرنے
میں شب وروز کوشاں ہے، مدنی چینل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس پر ایک سے ایک دلچسپ
پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں جو ناظرین کی دلچسپی کا سامان بھی ہوتے ہیں اور علمِ
دین کی اشاعت کا ذریعہ بھی۔
ان پروگرامز میں سے ایک پروگرام”ذوقِ نعت“(کوئز مقابلہ) بھی ہے جس کا آغاز ہر سال یکم صفر المظفر سے ہوتا ہے۔ اس پروگرام کے میزبان مبلغ دعوتِ اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی ہیں جو
نہایت دلنشین انداز میں اس مقابلے کو لے
کر چلتے ہیں۔
اس سال یکم صفر المظفر 1443ء سے شروع ہونے والا
مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 9“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو
پہنچ چکا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع
و عریض صحن میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ”ٹیم اورنج “اور
دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ”ٹیم براؤن“ آج مدمقابل ہوں گی۔فائنل
کاآغاز رات 9 بجے ہوگا۔ ٹیم اورنج کی قیادت نعت خواں محمدمحمود عطاری اور ٹیم براؤن کی
قیادت نعت خواں محمد وقار عطاری مدنی کررہے ہیں۔ پروگرام کے ہوسٹ مولانا اشفاق عطاری
مدنی نے عاشقانِ رسول سے گزارش کی ہے جن سے ممکن ہوسکے وہ دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ فائنل
میں تشریف لائیں اور علمِ دین سے اپنے سینے کو منور فرمائیں۔
پروگرام کے اختتام پر اعلیٰ حضرت امام اہل
سنت ،الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے
ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی جائے گی جبکہ لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے رکن شوریٰ حاجی بغداد
رضا عطاری کے ہمراہ شوگراں کاغان ویلیK.P.K میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
حاجی
امین عطاری نے سیاحتی مقام پر آنے والے ٹوریسٹ مرد و خواتین کےلئے الگ الگ نماز پڑھنے کی سیپرِٹ جگہ کے قیام کرنے
پر گفتگو کی اور اہداف دیئے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت پارس کاغان ولی K.P.Kمیں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ مدرسین اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحتوں کے
ساتھ شفقت سے پیش آنے اوردینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
حاجی امین عطاری کی کیوائی کاغان ویلی میں ٹوریسٹ سے
ملاقات، نیکی کی دعوت پیش کی گئی
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں دینی کاموں
کےسلسلے میں خبیر پختونخواہ کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ رکن شوریٰ نے کیوائی کاغان ویلی K.P.Kمیں کراچی سے آئے
ہوئے ٹوریسٹ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
تقسیم انعامات کے سلسلےمیں جامعۃ المدینہ فیضان بہار
مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 26 ستمبر 2021ء کوجامعۃ المدینہ
فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل عطاری مدنی، جامعۃ
المدینہ کے اساتذۂ کرام اور تمام طلبہ نے شرکت کی۔
اجتماع
کے آغاز میں جامعہ ہٰذا کے استاذ مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضان
بہار مدینہ کی کارکردگی پیش کی۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”علماء کی فضیلت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پر اراکین مجلس جامعۃالمدینہ سید ساجد عطاری مدنی اور محمد
عارف عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
واضح
رہے کہ دعوت اسلامی نے ایشیاء کی سب سے
بڑی کچی آباد اورنگی ٹاؤن میں اس جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ کا قیام 2007 میں
کیا جس کے آغاز میں 25 طلبہ ایک درجے میں
زیرِ تعلیم تھے، 2021ء میں پیش کی گئی کارکردگی کے مطابق دعوت اسلامی کے صرف اس
ایک جامعۃ المدینہ میں 419 طلبہ درسِ
نظامی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ کُل مدنی عملے کی تعداد 28 اور کلاسز کی تعداد 22ہے۔ اس جامعۃ المدینہ
سے اب تک 83 طلبہ درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرکے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں جن
میں سے 25 فارغ التحصیل طلبہ جامعۃ
المدینہ میں استاد اور بقیہ دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اپنی خدمات پیش
کررہے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے اس جامعۃ المدینہ کو غیر مقیم
جامعات میں تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر کے جامعات المدینہ میں سب بڑا جامعۃ
المدینہ ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 26ستمبر2021ءبروزاتوار
پتوکی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن مشاورت و شعبہ جات ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس دوران نگران کابینہ محمد بلال عطاری نے یوم
رضا و استقبال ربیع الاول کے موقع پر قصر حاکم شادی ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماعات کے انتظامات کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی نیزدعوتِ اسلامی کے12دینی
کاموں کے حوالے سے بھی کلام کیا۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ
اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان
کریں گے۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پتوکی میں امام احمدرضا خان رحمۃاللہ علیہ کےعرس کے سلسلے میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پتوکی میں
22ستمبر2021ءبروزبدھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن مشاورت اور شعبہ
جات ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری
مدنی نے 2 اکتوبر2021ء کواعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃاللہ علیہ کےعرس کے سلسلے میں قصرِ حاکم شادی ہال میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کےانتظامات اور دعوت پر ذمہ داران سے مشاورت کی نیز نظم و ضبط کے انتظامات شعبہ
سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کودیئے گئے ۔
اس کے علاوہ 26 ستمبر2021ء کو ہونے والے مدنی
قافلہ اجتماع کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔
واضح رہے کہ اس سنتوں بھرے اجتماع میں ترجمان
دعوت اسلامی ومرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرابیان
کریں گے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری
مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دینی
کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کراچی تشریف لائے ہوئے ہیں۔
اس
دوران حاجی محمد شاہد عطاری نے صحرائے مدینہ میں قائم مکتبۃ المدینہ کے ویئر
ہاؤس Warehouse
کا وزٹ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ
لیا۔ انہوں نے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔
(Content: Mohammad Hussain Attari)
حاجی محمد شاہد عطاری مدنی کی ادارہ تحقیقات امام احمد رضا
کے صدر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب اور دیگر سے ملاقات

رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کا ادارہ تحقیقاتِ امام
احمد رضا رجسٹرڈکراچی کا دورہ
ادارے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب اور دیگر اراکینِ ادارہ سے ملاقات کی
رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی ، شعبہ ذمہ دار دعوتِ اسلامی
کے شب وروز
11 ستمبر 2021ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے المدینۃ العلمیہ کے چند
علمائے کرام کے ہمراہ ادارہ تحقیقاتِ
امام احمد رضا رجسٹرڈ کراچی کا دورہ
کیا ، جہاں ادارے میں پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب(
صدر ادارہ تحقیقات امام احمد رضا رجسٹرڈ پاکستان و مدیر ماہنامہ معارف رضا کراچی)،
علامہ مفتی سید زاہد سراج القادری صاحب ( جنرل سکریٹری و نائب مدیر معارف رضا کراچی)،
علامہ محمد ندیم اختر القادری صاحب( نائب صدر)، ڈاکٹر اقبال احمد اخترالقادری (معتمد
دفتر و معاون مدیر معارف رضا کراچی)، صوفی محمد مقصود حسین قادری نوشاہی اویسی( ایگزیکٹو
ممبر)اور دیگر اراکینِ ادارہ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے
اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ کا
تعارف پیش کیا جبکہ شعبہ کتبِ اعلیٰ حضرت کے ذمہ دار مولانا کاشف سلیم
عطاری مدنی نے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ کتب اعلیٰ حضرت میں اب تک جو کتابیں لکھی جاچکی ہیں، جن پر کام
جاری ہے اور جن پر کام ہونا اہداف میں
شامل ہے،ان سب کے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر مولانا احمد رضا گھانچی بھی موجود تھے جنہوں نے
شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ اور شعبہ دارالتراث العلمی کا تعارف کرتے ہوئے
بیروت سے شائع ہونے والی اعلیٰ حضرت کی 09 کتابوں کا تعارف پیش کیا۔ یہ 09 کتابیں ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کو تحفےمیں پیش بھی کی گئیں۔
رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی نے شعبہ فیضانِ
حدیث کے زیراہتمام تیار کی جانے والی بخاری شریف کی شرح اور اس کے اسلوب سے
متعلق ادارے کے ارکان کو آگاہ کیا
وفد کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کے بعد ادارے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب نے بھی
اپنے ادارے کے موجودہ اور مستقبل کے
پروجیکٹس کے بارے میں آگاہ فرمایا۔اختتام پر مفتی سید زاہد سراج القادری صاحب نے دعا فرمائی۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے ادارہ تحقیقاتِ امام احمد رضا کے اراکین کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جسے
انہوں نے بخوشی قبول کیا۔
پردے میں موجود اسلامی بہنوں میں نگران پاکستان حاجی
محمد شاہد عطاری کا بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 16 ستمبر 2021ء کواسلامی بہنوں کے لئے سنتو ں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں دار السنہ کی اسلامی بہنیں اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کورسز کے طالبات نے پردے رہ کر شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”تعلیم قرآن کی اہمیت“ کے موضوع
پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرا بیان فرمایا
اور اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
نورانی مسجد قصور میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صحافیوں کی شرکت
.jpg)
16 ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
نورانی مسجدقصور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس
اجتماعِ پاک میں جہاں دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی وہیں قصور پریس کلب کے چیئرمین
الحاج شوکت نقشبندی، صدر پریس کلب قصور
شیخ عمر، جنرل سیکرٹری قصور پریس کلب اور بیورو چیف بول نیوز قصور عمران انصاری
سمیت سینئرز صحافی شریک
تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)