5اکتوبرکو عرس اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں جامع مسجد
مدینہ لائنز ایریا کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا

عرس
اعلیٰ حضرت و استقبال ربیع النور شریف کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2021ء بروز منگل بعد نماز عشاء مرکزی جامع
مسجد مدینہ نزد قریشی چوک کمپریسر مارکیٹ جٹ لائن لائنز ایریا کراچی میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائیگا۔
اجتماع
پاک میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع
کے اختتام پر لنگر رضویہ کابھی اہتمام ہے۔

دعوت
اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں کے پنجاب کے شیڈول پر ہیں۔
دوران
شیڈول نگران شوریٰ نے لاہور میں داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصال ثواب کرتے
ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعائیں کیں۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔
پتوکی میں عُرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ذمہ
داران کا قصر حاکم شادی ہال
کاوزٹ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پتوکی
میں عُرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے
میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قصر حاکم شادی ہال کا وزٹ کیاجس میں 2اکتوبر2021ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع پر نگرانِ زون محمدمنیر عطاری نے نگران ِکابینہ
محمد بلال عطاری سمیت دیگرذمہ داران سے اجتماعِ پاک کے انتظامات کے حوالے سے
مشاورت کی ۔
اس کے علاوہ علی امروز عطاری نے بھی شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
کے ہمراہ اس مقام کا دورہ کیا،اجتماعِ پاک میں سیکیورٹی کے نظم و ضبط کے حوالے سے
اہم نکات پر گفتگو کی۔
ریسکیو 1122 ملتان آفس میں دینی حلقے کا انعقاد، محمد ثوبان
عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 ملتان آفس میں دینی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں متعلقہ ادارے کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کیااور
احترام مسلم کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد، محمد ثوبان عطاری
نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں انجینئرز، پروفیسرز اور مختلف سرکاری ونجی اداروں کے افراد نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں بھی صرف
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کا عزم ہے کہ بچہ بچہ دین و دنیاوی
تعلیم سے آراستہ ہواور اسی مقصد کے لئےشعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم شروع کیا ہے جہاں انتہائی مناسب فیسوں میں پری نرسری سے
لے کر تیسری کلاس تک بچے ، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دے رہی ہے۔
گزشتہ
دنوں بلدیہ ٹاؤن کراچی میں تین منزلہ عمارت کے اندر 14 کلاسز پر مشتمل ”فیضان
اسلامک اسکول سسٹم“ کے تیسرے کیمپس کا
افتتاح دارالافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے کیا۔
مفتی
کفیل عطاری مدنی نے اسکول کے افتتاح سے قبل جامع مسجد فیضان غوث الاعظم میں اسلامی
بھائیوں کے درمیان ”والدین اور بچوں کو حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔بیان کے اختتام پر صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔
مفتی
کفیل عطاری مدنی نے فیضان اسکول سسٹم کی مختلف کلاسز کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر
نگران شعبہ فیضان اسکول سسٹم فراز عطاری مدنی، نگران کابینہ عبد الرحیم عطاری،
ایڈمن ذمہ دارنذیر احمد عطاری، کابینہ ذمہ دار ان اورمقامی اسلامی بھائی سمیت دیگر
ذمہ داران موجود تھے۔

کراچی
کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، سجن کالونی، مواچھ گوٹھ میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد والمدارس کے تحت تعمیر ہونے والی جامع مسجد فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مسجد کے لئے جگہ وقف کرنے والے اسلامی بھائی اور
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شرکا کو اللہ کا نیک بندہ بننے، سنتوں کا عامل بننے اور پریکٹیکل مسلمان بننے کے
لئے 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
رکن
شوریٰ نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو بھی اپنے مرحومین کے لئے مسجد و مدرسہ
بنانے، دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےاور
دعوت اسلامی کا ساتھ دینے ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا۔
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت حافظ آباد زون میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مولانا ثناءاللہ قادریصاحب آمد ہوئی جہاں انہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے خوش آمدید کہتے ہوئے
جامعۃالمدینہ بوائزاورمدرسۃالمدینہ بوائزسمیت چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
اس دوران مولانا ثناءاللہ قادری نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات
کوخوب سراہا اور امیرِ اہل
سنت دامت برکاتہم
العالیہ کے لئے دعائے خیر کی۔(رپورٹ: اعظم عطاری
کابینہ ذمہ دار حافظ آباد زون ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

مدنی چینل کے ناظرین کے پسندیدہ پروگراموں میں سے ایک پروگرام ”ذوقِ
نعت سیزن 09“ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذوقِ
نعت کا فائنل ہوا جس میں ”ٹیم اورنج “ اور ”ٹیم براؤن“ نے حصہ
لیا۔
پروگرام کے دوران بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ذوقِ نعت کے فائنل کے لئے محبت
بھرا خصوصی پیغام بھی حاضرین
کو سنایا گیا جبکہ نعت خواں حضرات نے ماہِ ربیع الاول کے استقبال کے سلسلے میں
نعتیں اور پُرجوش نعرے لگاکر حاضرین کے عشقِ رسول میں اضافہ کیا۔
دلچسپ مقابلے کے بعد”ذوقِ نعت سیزن 09“ کا
ٹائٹل ”ٹیم اورنج“ نے اپنے نام کرلیا۔ جیتنے
والی ٹیم کو ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہاتھوں ایک لاکھ اور رَنر اَپ ٹیم کو 50 ہزار کا چیک پیش کیا گیا۔
پروگرام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد
عطاری مدنی، مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد سلمان عطاری مدنی (پروگرام کھلے آنکھ صلے علیٰ کہتے کہتے کے ہوسٹ)، H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد مہروز عطاری مدنی
سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی ، اختتام پر اعلیٰ حضرت امام اہل سنت
،الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کی گئی جبکہ لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تحریر و تصنیف میں معاون جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے
بارے میں علما و طلبہ کے درمیان ٹریننگ سیشن کا انعقاد

علمائے
اہلسنت اور طلبۂ کرام کے درمیان تحریر و تصنیف میں معاون جدید ٹیکنالوجی کے
استعمال کے بارے میں 26 ستمبر 2021ء کو کراچی کے علاقے نشتر بستی میں آن لائن
ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک و ہند کے 36 سے زائد علما اور طلبہ نے
شرکت کی۔
سیشن
میں جن چیزوں کے متعلق ٹریننگ دی گئی ان کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے:
٭ تحریر
و تصنیف کی اہمیت اور جدید ٹیکنالوجی کی
ضرورت و استعمال مع موضوع کے انتخاب کا طریقہ، حدبندی، اہمیت وغیرہ
٭ قرآن،
حدیث، سیرت و دیگر ہزاروں عنوانات سے آگاہی اور اپنی ضرورت کے لئے استعمال (باحوالہ
مواد)
٭ قرآن
پاک کا کون سا لفظ ، کس صیغہ کے طور پر
قرآن پاک میں کتنی بار ذکر ہوا ، ثلاثی مجرد سے ہے یا مزید فیہ سے وغیرہ، صرف ایک
سیکنڈ میں
٭ عاشقانِ
رسول مفسرین کی17ضخیم تفاسیر، کاپی، سرچ، پیسٹ کی سہولت کے ساتھ (صراط
الجنان، نورالعرفان، خزائن العرفان، تفسیر الحسنات، ضیاء القران، تبیان القران،
درمنثور، تفسیر قرطبی، تفسیرات احمدیہ، جلالین، بغوی، برہان القران، اور دیگر کئی
تفاسیر، سب اردو میں)
٭ صحاح
ستہ سمیت معتبر 19امہات کتب کی دو لاکھ احادیث اردو ترجمہ کے ساتھ ، کاپی ، پیسٹ اور سرچ
٭ قرآن
کریم کے 8700 موضوعات ، ان کے متعلقہ آیات ، کاپی اور پیسٹ کی سہولت کے ساتھ
٭ لمبی
لمبی عربی عبارات پر 80 فیصد درست اعراب لگائیں صرف 5 سیکنڈ میں
٭ احادیث
مبارکہ کے 8600 موضوعات ، ان کے متعلقہ احادیث
مبارکہ ، سرچ، کاپی، پیسٹ
٭ آڈیو
میسج کو کمپوز فائل میں تبدیل صرف 10 سیکنڈ میں
٭ کتاب
کا صفحہ صرف 10سیکنڈ میں کمپوز
٭50
صفحات کی پی ڈی ایف 5 منٹ میں کمپوز
.jpg)
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو شخصیتوں سے
ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
نگران
پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور بیان فرمایا۔ بیان میں علاقے کے
اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جبکہ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
بعد
ازاں نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے جامع مسجد فیضان بسم اللہ کا دورہ
بھی کیا۔
.jpeg)
پاک
و ہند کے عظیم بزرگ حضرت سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا 978 واں عرس شریف 26 ستمبر 2021ء سے جاری ہے جس میں ملک و بیرون ملک سےہزاروں زائرین مزار شریف پر حاضری
دے کر فیوض و برکات سے مستفیض ہورہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے داتا
صاحب علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔