پچھلے دنوں ڈی جی رینجرز سند ھ  افتخار حسین چودھری نے 2 جولائی 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ فیضانِ مدینہ پہنچنے پر ہیڈ آف دعوت اسلامی کراچی ریجن حاجی امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے ڈی جی رینجرز سند ھ کو خوش آمدید کہا۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“، مدنی چینل اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کاوزٹ کروایا۔دورانِ وزٹ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ہیڈ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی افتخار حسین چودھری سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ڈی جی رینجرز سند ھ کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈی جی رینجرز نے خدمات دعوتِ اسلامی کے اعتراف میں نگرانِ شوریٰ کو شیلڈ پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی  دینِ متین کی خدمت انجام دینے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنامثالی کردار اداکررہی ہے۔ شجر کاری مہم، بلڈ ڈونیشن مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کے بعد اب دعوتِ اسلامی نے ایک اور احسن قدم اٹھایاہے اور وہ یہ کہ دعوتِ اسلامی نے کراچی میں پہلا یتیم خانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یتیم خانے کا نام امیرِاہلِ سنت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی ہوم“ رکھا ہے۔

اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہونے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشورے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب دعوتِ اسلامی یتیم خانے بھی بنائے گی۔یتیم خانے کی پہلی برانچ کراچی میں قائم کی جائے گی۔ کراچی کے بعد ملک بھر میں اور پھر بیرونِ ممالک میں بھی یتیم خانے بنائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”مدنی ہوم“ میں یتیم بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی اور دیگر کورسز بھی کروائے جائیں گے، جو بچے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے انہیں حفظ بھی کروایا جائے گا جبکہ باصلاحیت بچوں کو عالم اور مفتی کورس بھی کروائے جائیں گے۔ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جائے جبکہ کھانے کے علاوہ کپڑے، ادویات اور ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان دعوتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ یتیم خانے میں وہ بچے جن کے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوچکا ہو یا وہ بچے جن کے ماں باپ میں طلاق ہوچکی ہو اوردونوں میں سے کوئی بھی بچے اپنے پاس نہ رکھ رہےہوں تو ایسے بچوں کو یتیم خانے میں رجسٹرڈکیا جائے گا اور ان کی کفالت کا مکمل اہتمام کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں لاوارث بچوں کی مکمل دیکھ بھال کے لئے بھی ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کا یہ سب کچھ کرنے کا مقصد یتیم بچوں کا سہارا بن کر انہیں تعلیم و تربیت اور دیگر بنیادی ضروریات کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ با اعتماد اور صحت مند شہری کے طور پرملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

مدنی مذاکرے میں یتیم خانے قائم کرنے کے اعلان پر امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول سے یہ گزارش کی ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کا اس موقع پر بھرپور ساتھ دیں اور یتیم خانے کے قیام میں اپنی رقم کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی معاونت کریں۔ امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یتیم خانے کے قیام میں معاونت کرنے والوں کے لئے دعائیں بھی فرمائی ہیں۔

اس وقت دعوتِ اسلامی کو یتیم خانے کے قیام کےسلسلے میں فی الفور بنی بنائی جگہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ سلسلہ جلد شروع کیا جاسکے۔جنہیں رب تعالیٰ نے نوازا ہے ان عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور ثوابِ دارین کے حقدار قرار پائیں۔

آن لائن ڈونیشن کے لئے نیچے Donate Now پر ابھی کلک کیجئے

Donate Now


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مرحوم رکن ،محبوبِ عطار حاجی  زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہ کا 21 ذوالقعدۃ الحرام کو یومِ وصال ہے۔ ان کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں آج مجلس ازدیادِ حب کے زیرِ اہتمام کئی مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج رات بعد نمازِ عشاء بلال مسجد نیو کراچی ساڑھے پانچ نمبرسیکٹر 5G میں اجتماعِ پاک ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ جامع مسجد الفاروق لال کرتی صدر لاہور کینٹ میں بھی ایصال ثواب اجتماع ہوگاجس میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماعِ پاک عشاء کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوگا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ڈھرکی ڈویژن کے علاقے مسلم کالونی کی جامع مسجد رضا میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر مرحومین کے لئے دعائیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں  گزشتہ روز (30 جون بروزبدھ) تربیتی سیشن ہوا جس میں نگران مجلس مولانا محمد ظفر عطاری مدنی دورہ حدیث شریف کے طلبہ کو مدنی پھول دیتے ہوئے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔

انہوں نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے 12 ماہ کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ مولانا ظفر عطاری مدنی کی ترغیب پر ہاتھوں ہاتھ 50 طلبہ کرام 12 ماہ کے لئے تیار ہوئے۔ (رپورٹ:مجلس جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان)


گزشتہ روز بہادرآباد کراچی پر واقع سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ٹریننگ سیشن  ہوا جس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ ٹریننگ سیشن میں کثیر تعداد میں اساتذہ اور طلبہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ کلاس میں کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


28 جون 2021ء بروز پیر مغرب کی نماز کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مرحوم رکن شوری حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے مولانا جنید عطاری مدنی کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریبِ نکاح میں جانشین امیر اہل سنت، نگرانِ شوری،نگران پاکستان مشاورت ،ترجمان دعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے دیگر اراکین سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت الحاج مولانا عبید رضا عطاری المدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مولاناجنید عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا اور ابوالبنتین حافظ حسان عطاری مدنی نے دعائیہ سہرہ پڑھا۔ اختتام پر نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعا کروائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 05  جولائی 2021ء بروزپیر بعد نماز عشاء کراچی، منظور کالونی میں واقع جامع مسجد فیضان اعلیٰ حضرت نزد عوامی چوک پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جارہاہے جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

مسجد ہذا میں عشاء کی نماز دوپہر 9:15 بجے ادا کی جائیگی۔ 

دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، جس کے ذریعے عاشقان رسول میں علمِ دین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عمل کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 01 جولائی 2021ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری روز پیلس ہال، حیدر آبادروڈ، ٹنڈو محمد خان میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آپ بھی اپنے علاقےمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 جولائی  2021ء بروز جمعہ تکونی اکبری مسجد، ہیر اآباد، حیدر آباد میں دوپہر 12:50 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مسجد ہذا میں جمعہ کی نماز دوپہر 1:40 بجے ادا کی جائیگی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 جولائی  2021ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء مصطفیٰ گراؤنڈ، میمن سوسائٹی نزد مریم مسجد، حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

عاشقانِ رسول کو اس اجتماع میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جولائی بروز جمعرات رات 9بجکر 45 منٹ پر  رضائے مصطفیٰ مسجد مین روڈ کورنگی4 کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد اشفاق عطاری مدنی اسمائے مدینہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کی التجا ہے۔