دعوتِ اسلامی کےتحت  ملک بھرمیں ہرجمعرات کوہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاجاتاہےجس میں کثیراسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلےمیں 18نومبر2021ءبروزجمعرات کورنگی نمبر 4 رضا مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبار سےتربیت فرمائی۔

اجتماع کےاختتام پرسلام ودعا کاسلسلہ رہا اوراسلامی بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کی۔اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےذمہ داراسلامی بھائیوں سےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کےحوالےسےکلام کیاجس پرذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)