لاکھوں لاکھ  بچو کوقراٰن پاک اور دینی تعلیم سےدلوں کومُنَوّر کرنےوالی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عباس پورکشمیرمیں قائم مدرسۃ المدینہ بوائزمیں 14بچوں نے ناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنے کی سعادت پائی اس موقع پر فیضان مدینہ عباس پور میں تقسیم اسناد کا سلسلہ کیاگیاجس میں مختلف شعبہ جات سےوابسطہ افراد،مدرسۃ المدینہ کےطلباءاوران کےوالدین،اساتذہ،ناظمین اوردیگر ذمہ داران نےشرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نےسنتوں بھر ا بیان فرمایا اورشرکاء کو دعوتِ اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیزدعوتِ اسلامی کےتحت بنےوالےجامعۃ المدینہ کےبارےمیں بھی بتایااور اس میں بھی بھرپور تعاون کاذہن دیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نےناظرہ قراٰن پاک مکمل کرنےوالےبچوں کےسروں پرعمامےبھی سجائے۔آخرمیں رکن شوریٰ نےدعاکروائی اورصلاۃ وسلام بھی پڑھایا گیا ۔


پچھلے دنوں ڈویژن سولجر بازار کراچی کے  علاقائی نگران عمیر عطاری کے والد صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نمازجنازہ جامع مسجد خزائن العرفان کےاحاطے میں عمیرعطاری نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مقامی ذمہ داران، اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے دعائے مغفرت کروائی جبکہ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی علی عطاری ،امین مدنی قافلہ اورسید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔


یکم اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے ویلفیئر FGRF کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں Plantation Day منایا گیا جس میں علمائے کرام، اسکول ، کالجز کےاسٹوڈنٹس، ڈاکٹرز اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران سمیت زندگی کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد نے شجرکاری کی۔

اسی سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت بھی پاکستان بھر میں شجر کاری کی گئی جس میں مدارس المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور بچوں نے پودے لگائے۔

مدارس المدینہ بوائز پاکستان کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق حیدر آباد ریجن میں 13ہزار 885، ملتان ریجن میں 72 ہزار 499، فیصل آباد ریجن میں 59 ہزار 832، لاہور ریجن میں 70 ہزار 561 جبکہ اسلام آباد ریجن میں 36 ہزار 655 پودے لگائے گئے۔ مجموعی طور پر دولاکھ 53 ہزار 432 پودے شعبہ مدارس المدینہ بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر لگائے گئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام  ہر جمعرات کی شب ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج    05 اگست 2021ء کو رات ساڑھے9 بجے براہِ راست ہفتہ وار اجتماع منعقدہوگا جس میں ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری” قراٰن اورفاروقِ اعظم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے مدنی چینل پر ہونے والے اجتماع میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تاجران کے زیر اہتمام یکم اگست 2021ء کو باغ جناح لاہور میں ”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کے بھر پور عزم کے ساتھ شجر کاری کی گئی۔

شجر کاری مہم میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مقامی تاجران اور میڈیا پرسن نے پودے لگائے۔اس موقع پر مختلف نیوز چینل کی جانب سے شجر کاری مہم کو کوریج بھی دی گئی۔


31 جولائی 2021ء کو صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی خوشدامن (ساس) رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں پٹیالہ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، چوہدری ظہیر الدین، سابق مشیر وزیر اعلیٰ ناصر راجہ، بہروز کمال راجہ، مجاد مقصود بٹ، I.Gپنجاب انعام غنی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انوار، سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب، ایڈیشنلI.G اسپیشل برانچ، C.C.P.O غلام محمد ڈوگر سمیت متعدد افسران، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی گئی جبکہ دیگر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔


یکم اگست 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت پاکستان بھر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے پودے لگائے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سویڈیش کالج گجرات میں شجر کاری کی گئی۔ شجر کاری میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، میڈیا پرسن، سیاسی اور دیگر شخصیات نے حصہ لیا۔اس موقع پر رکن شوریٰ نے شجر کاری کے حوالے سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 جولائی 2021ء  کو گورنر ہاؤس سندھ میں ایک  میٹ اَپ رکھا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگرشخصیات سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری اورمجلسِ رابطہ کے محمدیوسف سلیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کی شجر کاری مہم سے متعلق حاضرین کوآگاہی فراہم کی۔

مولانا عبدالحبیب عطاری نے گورنر سندھ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں شجرکاری کرتے ہوئے پودے بھی لگائے۔

واضح رہےکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے یکم اگست 2021ء کو Plantation Day منایا گیاجس میں کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں ہزاروں پودے لگائے گئے۔ کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر شجرکاری کو مؤخر کردیا گیا۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ 


دعوت اسلامی  ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے یکم اگست 2021ء کو ملک بھر میں شجر کاری کے حوالے سے Plantation Day منانے جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں نگران کابینہ محمود آباد اور دیگر عاشقان رسول نے یکم اگست کو شجر کاری کرنے کے لئے مختلف پارکس، گراؤنڈ اور اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپودے لگانے کے لئے مقامات کا تعین کیا اور گڑھے کھودے ۔ (رپورٹ: خادم حسین عطاری، نگران کابینہ محمودآباد)


رکن زون شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک آصف عطاری، رکن زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات مدثر عطاری مدنی اور رکن زون شعبہ تعلیم عمر دراز عطاری نے کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پرائم منسٹر پاکستان رائے حسن کھرل کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نعیم اختر،  I.Rانچارج پولیس لائن خان صاحب، ریڈر ٹو ڈی پی او سمیع اللہ، ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھوسے ملاقات کی۔شخصیات کو شعبہ FGRF کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ شخصیات نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں شجر کاری کے لئے مختلف پوائنٹس اور نرسری کا وزٹ کیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری، یحییٰ نور عطاری اور غلام محبوب عطاری نےڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی سے ملاقات کی۔

حاجی یعقوب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جمعرات کی شب دنیا بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں جبکہ اجتماعی ذکرو دعا کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول علمِ دین حاصل کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں بھی سفر کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں29 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈگجرات میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیاجائے گا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ”پودا لگاؤ اجر کماؤ“ کےموضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز بعدِ عشاء تقریباً 9:45 پر ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں۔