دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2021ء کو لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لئیق احمد (سیکریٹری لیبر)، محمد علی (ریٹائرڈ سیکریٹری)، سلیم بلوچ (ایڈیشنل سیکریٹری لیبر،)، شمس صاحب (ایڈیشنل سیکریٹری،)، احسان اللہ لغاری (ڈپٹی سیکریٹری)، امیر علی ڈپٹی سیکریٹری اور 6 سیکشن آفیسرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبد الرحمن عطاری نے سیرت مصطفٰے ﷺ پر سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو سنت رسول پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گجرات سیشن کورٹ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں رضوان عابد (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج)، ملک شفیق احمد (ایڈیشنل سیشن جج)، چوہدری طارق بشیر (سینئر سول جج)، عمران نذیر (سینئر سول جج)، الطاف احمد شہزاد (سول جج)، اورنگیزیب (سول جج)، عباس شیرازی (سول جج)، یونس (اینڈ سیشن جج) اور فیصل محمود (سول جج) سمیت کورٹ کے عملے نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سیرت مصطفٰے ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہ ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

بالخصوص شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت مختلف واقعات میں ہونے والے ریلیف کے کاموں، شجر کاری مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان کمپین کے حوالے سے بھی بتایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

حاجی عبد الحبیب عطاری نے راجہ پرویز اشرف کو دین کی خدمت میں اپناحصہ ملانے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


ماہ ربیع الاول کی مبارک گھڑیاں جاری و ساری ہے۔ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے عاشقان میلاد اپنے گھروں، محلوں سمیت دفاتر میں بھی اجتماع میلاد کا انعقاد کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سیرت مصطفٰے ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو خوب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ ربیع الاول منانے کا ذہن دیتے ہوئے اپنے شعبے میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کےشعبہ ماہی گیر کے  زیر اہتمام کینجھر جھیل، ٹھٹھہ، کیٹی بندر میں سمندروں کی لہروں میں کشتیوں پر جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہی سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول نے مرحبا یا مصطفٰے ﷺ کی صداؤں میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے میلاد منایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ کا دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کےمختلف مقامات پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اسی سلسلے میں13اکتوبر2021ءبروزبدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی کادورہ کیا۔

اس دوران کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ بحریہ ٹاؤن کراچی کے سی ای او بلال طالب نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی،رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے CEO کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہنامہ فیضانِ مدینہ (دعوتِ اسلامی)کے ہیڈ مولانا مہروز عطاری مدنی نے چیئرمین سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل مولانا بشیر فاروقی صاحب سے ان کے ہیڈ آفس بہادر آباد کراچی میں جا کر ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ انگلش، عربی اور نفحات المدینہ تحفے میں پیش کیا۔ مولانا بشیر فاروقی صاحب نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ “پاکستان کا کثیر الاشاعت اسلام اور اہلسنت کا ابلاغ کرنے والا میگزین ہے جو فی الوقت پانچ زبانوں اردو، انگلش، عربی، ہند اور گجراتی میں شائع ہورہا ہےجبکہ گھر گھر ماہنامہ فیضان مدینہ پہچانا شعبے کے اہداف میں شامل ہے۔


14 اکتوبر 2021ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات (دعوت اسلامی)کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد نے انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کیا۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بارہویں کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والی صبح بہاراں کی محفل میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

دعوت اسلامی کے وفد میں یعقوب عطاری،عبدالرحمن عطاری، غلام محبوب عطاری اور سید عبد الرزاق عطاری شامل تھے۔


مسلمان کی خوشی اور غمی میں  شریک ہونااسلامی تعلیمات میں سے ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقار المدینہ عطاری کی مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شعیب رضا عطاری کی شادی کے سلسلے میں ہونے والے ’’دعوت ولیمہ‘‘میں آمد ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے خوشی پر رب العالمین کے احکامات کو یاد رکھنے اور سنت کی عظمت پرتربیت کی،اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی ابو انوار محمد وقار المدینہ عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شوبز کے تحت 12اکتوبر2021ءبروزمنگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیاگیا جس میں فنکار، ڈائریکٹر، سنگر، سماء چینل کے ڈرامہ ایکٹر زنےشرکت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولاناحاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں  شہدادپور سٹی کادورہ کیا جہاں بلڈرز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے،نگرانِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے بریفنگ دی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول وقتاًفوقتاًاس اجتماعِ پاک میں شرکت کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بعد نمازِ فجر مدنی مذاکرے میں آئے ہوئے عاشقان رسول کے لئےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی تربیت کی۔ (رپورٹ: عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)