دعوت اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں مولانا غلام شبیر عطاری صاحب اور ڈاکٹر شعبان عطاری چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے سات اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اس تقریب میں جامعۃ المدینہ علمائے کرام اور طلبہ سمیت کثیر عاشقان رسول شریک ہوئے جن کی تعداد کم و بیش 300 تھی۔

ایسا ہی ایک پروگرام مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں کیں۔