دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کےرکن حاجی ابوماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے بن قاسم زون میں شعبہ تحفظ ِاوراق ِمقدسہ کے قراٰن محل کا وزٹ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے اس دوران کورنگی اسٹورکے تعمیراتی
کام کابھی جائزہ لیتے ہوئےذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازااور شعبے کے کام میں
مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِانتظام کراچی کے
علاقے کیماڑی میں کشتیوں پر جلوس میلاد کااہتمام کیاگیاجس میں ذمہ داران نےکثیر
تعدادمیں سماجی وسیاسی شخصیات کےہمراہ شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کےتحت 19اکتوبر2021ءبروزمنگل بھکر
کابینہ کے شہر کلورکوٹ میں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے عاشقانِ رسول کےہمراہ جلوسِ میلاد کاانعقاد کیاجس کاآغاز دربار مالی شاہ
سے ہوا۔
یہ جلوسِ میلاد شہر کے اہم شاہراہوں سے گزرتاہوا
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کلورکوٹ میں پہنچا ،اس دوران کثیر عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی
سعادت حاصل کی جن میں کئی دینی،سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔
دعوت اسلامی
کے زیرِاہتمام لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں جشن
ِعید ِمیلادالنبیﷺکے سلسلے میں سمندر میں کشتیوں پر جلوس ِمیلاد
کااہتمام کیاگیا ۔
جلوس ِمیلادکے
شرکانے کشتیوں میں سوار ہو کر کھلے سمندر میں نبی ِرحمت حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا
جشن منایا جس کے سبب بحر بولان میں مرحبا یا مصطفیٰﷺکی صدائیں گونج اٹھی ۔
جلوسِ میلاد
کاافتتاح تلاوتِ کلامِ پاک سے قاری لعل
بخش نے کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران جن میں مولاناتحسین عطاری، لیاقت عطاری ،اکرم عطاری اورحبیب اللہ گلفام عطاری نے جلوسِ میلاد میں سنتوں بھرابیان کیا۔
مزید ذمہ
داران نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے
پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطا فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور
مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل کسی کو بنایا ہی نہیں ، حضرت
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: آپﷺکاحسن وجمال ایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ
رخِ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی، تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں
، کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔
پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا
ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی
نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے
بادشاہ ہیں ۔
آپ ﷺ کے دو
وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اورزمین کے دو وزیر حضرت سیّدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت سیّدنا عمر
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ہیں ۔
اس جلوسِ
میلاد میں مولانا جاوید عطاری،مولانا عمران عطاری ،مولاناکریم عطاری مدنی ،مولانا
اکرم عطاری مدنی، مولانا مختیار طارقی کریم، احمد قاسم عطاری، مجید خاصخیلی سمیت دعوت
اسلامی کے ذمہ دار صحافی جہانزیب عطاری ، صحافی محمد حنیف چنہ ،عبدالغنی سومرو
عبدالمجید خاصخیلی ، عبدالرشید ہاشمانی بلوچ اختر علی سومرو اور کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ لسبیلہ
کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان اسلامک اسکول سسٹم لطیف آباد نمبر 10 حیدر آباد
میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے
دعوت
اسلامی کا عزم ہے کہ بچہ بچہ دینی و دنیاوی
تعلیم سے آراستہ ہواور اسی مقصد کے لئےدار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
بعد ”شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم“ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مختلف مقامات
پر کیمپسز قائم کئے جارہے ہیں۔ان کیمپس میں انتہائی مناسب فیسوں پر پری نرسری سے
لے کر تیسری کلاس تک بچے ، بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم مہیا کی جارہی ہے۔
ایسا
ہی ایک کیمپس A3/24،
بسم اللہ سٹی فیز1، لطیف آباد نمبر 10، حیدر آباد میں بھی قائم ہے۔ اس کیمپس میں Pre-primary
اور Primary
کی مخصوص Classes
میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکاہےجبکہ 22 اکتوبر 2021ء سے باقاعدہ مناسب فیس کے ساتھ
داخلے کا آغاز ہوجائیگا۔
کیمپس کی نمایاں خصوصیات:
٭تعلیم
اور تربیت کا حسین امتزاج
٭قومی
نصاب کے مطابق آسان تعلیمی نظام
٭کشادہ کلاس
رومز
٭Activity
Based Learningکا
خصوصی اہتمام
٭تربیت
یافتہ اساتذۂ کرام
دنیا بھر میں آج دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہفتہ
وار اجتماعات منعقد ہوں گے
کراچی(ویب ڈیسک) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض
مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی
سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے
مطابق مدنی چینل پر آج بعدِ
عشاء تقریباً 9 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سرگودھا سے دعوتِ ا سلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت محمد
شاہد عطاری ”اخلاقِ مصطفیٰ کی جھلکیاں“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے ۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی
اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور ڈپٹی کمشنر
طحہٰ سلیم کا فیض ِمدینہ
مسجد نیوکراچی کاوز ٹ
پچھلے دنوں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور ڈپٹی
کمشنر طحہٰ سلیم نے نیوکراچی میں قائم فیض ِمدینہ مسجدکا وزٹ کیا۔اس دوران
انہوں نےمرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی
محمدعلی عطاری سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار یعقوب
عطاری اور رکن شعبہ اویس عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے سلسلے میں ملکِ شام سے شيخ سيّد
حسن بادنجكي
الحسيني اور ان کے بیٹے شيخ سیّد
عمر بادنجکی حفظھما اللہ کی پاکستان آمد ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولاناحاجی محمدعمران عطاری نے ایئرپورٹ(Airport)سے انہیں ریسیو(Receive ) کیا۔
شیخ صاحبان نے 15اکتوبر2021ءبروزجمعہ خصوصی مدنی
مذکراے میں امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی اور اپنا 35 سال پرانا خواب بتایا
کہ جس میں انہوں نے امیرِاہلِ سنت سے مدینہ منورہ میں موا جہہ شریف کے سامنے معانقہ
کیا،مزید آپ کا کہنا تھا کہ میں نےجو خواب دیکھا آج وہ پورا ہوگیا ، اللہ عزوجل میرا
دوسرا خواب بھی پورا فرمائےگا کہ میں نے سرکار ﷺ کے سامنے آپ سے معانقہ کیا۔
اس کے علاوہ16اکتوبر2021ءبروزہفتہ شیخ صاحبان کی
تخصصات کے طلبۂ کرام کے ہمراہ ایک نشست کااہتمام کیاگیا جس میں طلبۂ کرام کو حدیثِ
مسلسل بالرحمة(الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا مَنْ فِي الْأَرْضِ
يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ، الرَّحِمُ شُجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ، فَمَنْ
وَصَلَهَا ؛ وَصَلَهُ اللَّهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا ؛ قَطَعَهُ اللَّهُ)اورحدیثِ مسلسل بالمحبۃ(يَا مُعَاذُ،
وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ ". فَقَالَ :
" أُوصِيكَ يَا مُعَاذُ، لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ تَقُولُ :
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ) کی اجازت دی۔
مزیدانہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان اخلاص، عمل
بالعلم، احسان،اِغْتِنَامُ
الْوَقْتِ(وقت ضائع کرنے)اورحَذَرْ مِنْ اِنْتَرْ نِیْت (انٹرنیٹ
سے بچنے) کے حوالے سے درس دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت Mundia Export Company سائٹ ایریا کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں
تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدعلی عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے
بارے میں بتایا۔( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان بھرسے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کااہتمام
ربیع الاول کے سلسلےمیں پاکستان کےمختلف شہروں
سےوقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں آمدورفت کا
سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں 16اکتوبر2021ءبروزہفتہ پاکستان
بھرسے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کااہتمام کیاگیا جس میں
کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی ۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ
مدینہ مسجدنیوکراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد ہوا جس میں مختلف شعبۂ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی،دورانِ اجتماع
نعت خوانی اور عیدِ میلادالنبی کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے گئے۔بعدازاں رکنِ
شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی ۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکے سلسلے میں الفلاح ٹاور
اینڈ فیض بلڈرز بحریہ ٹاؤن کراچی میں اجتماعِ میلاد کااہتمام کیاگیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمدعلی عطاری نے سرکار ﷺ کی ’’سیرتِ
طیبہ‘‘ پر سنتوں بھرابیان کر کے اُن کی زندگی پر عمل پیراں ہونے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کام میں شمولیت
اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔ (
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)