امیر المؤمنین مولیٰ مشکل کشا شیر خدا کرم اللہ وجھہ الکریم سے مروی ہے کہ حضور نبیٔ رحمت، شفیع امت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے، موزے یا کپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (المعجم الاوسط، ۴/۲۰۴، حدیث)

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ دو عالم کے مالک و مختار، باذن پررو دگار، مکی مدنی سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ جنت کے باغات میں سے گزرو تو میوہ چن لیا کرو“۔ اس پر کسی نے عرض کی: جنت کے باغات کیا ہیں؟ تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”علم کی مجالس“۔ (المعجم الکبیر،۱۱/۷۸، حدیث:۱۱۱۵۸)

عاشقان رسول کو علمِ دین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 16 دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹینکی، باغ والی مسجد نزد واٹر پلانٹ مظفر گڑھ سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری”فکر آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ قصر نور میرج ہال ضلع ننکانہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور غوثیہ مسجد مہاجر کیمپ ساڑھے چار نمبر بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema