گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی اسلامی کےزیرِاہتمام شعبےجامعۃالمدینہ(بوائز،گرلز)،مدرسۃالمدینہ(بوائز،گرلز)اورشارٹ ٹائم مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)سمیت یگرشعبہ جات کےذمہ داران کےدرمیان مدنی مشورے کاانعقادہوا۔

اس مدنی مشورےمیں نگرانِ حیدرآبادریجن ومرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی قاری ایاز عطاری نے حیدرآباد ریجن میں آنے والے وقتوں کی پلاننگ کے حوالےسےاہم نکات پرتفصیلاًکلام کیا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت 11نومبر2021ءبروزجمعرات بعدنمازِفجر عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دینی حلقےکااہتمام کیاگیاجس میں بیرونِ شہرسےآئےہوئےکثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےاسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےاُن کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کی۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نےذمہ داران سےگفتگوکرتےہوئے12دینی کاموں کومضبوط کرنےاور مزید بہتری لانےکےحوالےتربیت کی جس پروہاں موجود ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


کسی بھی شعبےکےکام کاجائزہ لینااوراس شعبےکےعملےسےفالواپ لینا شعبے  میں ترقی کاسبب بنتاہے۔اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےپروفیشنلزڈیپارٹمنٹ کےاسلامی بھائیوں کےہمراہ ایک میٹنگ کی جس میں شعبے کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ ماہ کےاہداف طےکئے۔رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتےہوئےانہیں مدنی پھولوں سےنوازا۔(رپورٹ: محمد یعقوب عطاری،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کے  پوتےشعبان رضا کی رسمِ بسم اللہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بسم اللہ پڑھائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور شعبان رضا کے والد نگرانِ بنگلہ دیش محمد رضا عطاری سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع ِمیلاد منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر، اسٹوڈنٹس اور انتظامی عملے نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰحاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااوروہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی تربیت فرمائی ۔اجتماعِ میلاد کے اختتام پر شرکائےاجتماع نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی اور مدنی چینل کو تاثرات دیتےہوئےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمد یعقوب عطاری،کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں شاہدرہ کابینہ لاہورمیں  نگرانِ کابینہ محمد اقبال عطاری کےبچوں کی امی کےانتقال کےپرذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےان کےگھرپر فاتحہ خوانی کاسلسلہ کیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری نےنگرانِ کابینہ سےتعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمرحومہ کے لئےدعائےمغفرت فرمائی۔نگرانِ کابینہ نےتعزیت قبول کرتےہوئےاظہارتشکر کیا۔( کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی دنیا کی ایک ایسی عالمی اسلامی تنظیم ہے جس  میں ہر شعبے کے افراد کو بآسانی علمِ دین سیکھنے، تبلیغ دین کے لئے خدمت پیش کرنے، روز مرہ کی زندگی گزارتے ہوئے عبادات میں مشغول ہونے اور اپنے اندر خوفِ خدا، عشق رسول اور بزرگان دین کی عقیدت و محبت پیدا کرنے کے لئے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان سب کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف ایونٹس اور تقاریب کا انعقاد بھی ہوتا رہتا ہے جبکہ پابندی کے ساتھ دنیا بھر میں ہر ہفتے بروز جمعرات بعد نماز مغرب اور کئی مقامات پر بعد نماز عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں لاکھوں عاشقان رسول شریک ہوکر اپنے قلوب کو منور کرتے ہیں۔

ہر ہفتے کی طرح 11 نومبر 2021ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب رات 7:25 بجے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگاجس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


لاہور، اس کے اطراف اور رائیونڈ  میں رہنے والے عاشقانِ رسول کے لئے زبردست خوشخبری

دعوتِ اسلامی کی جانب سے آج 10 نومبر کی شب رائیونڈ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔

اجتماع میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار میں رہنے والے تمام عاشقانِ رسول کو اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے  19 نومبر 2021 بروز جمعہ فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم انصاری چوک ملتان میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشاء ہوگا جبکہ اجتماع کے اختتام پر ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر اختیار کریں گے۔ 


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ایک نشست منعقدکی گئی جس میں کراچی ریجن کےائمہ کرام نےشرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےامام کیسا ہوناچاہیے؟ کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےامام صاحبان کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پروہاں موجوداسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔( کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری کادینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داران کےہمراہ کپڑا مارکیٹ صرافہ بازارمیں شیڈول رہاجس میں مختلف تاجران سےملاقات اوراُن کےدُکانوں پر دینی حلقےکااہتمام کیاگیا۔

رکنِ شوریٰ نےتاجران سےگفتگوکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانےکی ترغیب دلائی جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں اوراظہارتشکرکیا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےکراچی کےعلاقےصدر کادورہ کیاجہاں انہوں نے جامع مسجداقصیٰ میں سنتوں بھرابیان کیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت بیرون ِملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)