25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں صوبہ بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد
شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں صوبہ بلوچستان کو تنظیمی طور پر علیحدہ صوبہ شمار کیا گیا ۔
صوبہ
بلوچستان کا تنظیمی طور پر زون سطح سے ڈویژن سطح تک ذمہ داران کی تقرری کا اعلان ہوا، نگران
پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے تقرری
کاا علان کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری کو مقرر فرمایا ۔
اس
مدنی مشورے میں کراچی مشاورت کے
نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں سے
ملاقات فرمائی۔