آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
سرکار
مدینہ، راحت قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
فرمان مغفرت نشان ہے: ”جو شخص علم طلب کرتا ہے تو وہ اس کےگزشتہ گناہوں کا
کفارہ ہوجاتا ہے“۔ (ترمذی، کتاب العلم، باب طلب العلم 4/295، حدیث
2657)
اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے
اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرماتا ہے۔ (صحیح بخاری، ج1، ص43، حدیث71)
عاشقان
رسول کو نیکی راہ پر گامزن کرنے اور ان کے دلوں گناہوں کی نفرت پیدا کرنے کے لئے ہرجمعرات
کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح آج رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع
شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ سوئی گیس پائپ لائن سلارہ روڈ چنیوٹ
سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری”اللہ پاک کے پاکیزہ ناموں کی برکت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جلالپور
صوبتیاں میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema