گزشتہ دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے 3نومبر2021ءبروزبدھ یارن کپڑا مارکیٹ میں مختلف تاجراسلامی بھائیوں سےملاقات کی،اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےبھی اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی حلقہ لگایا۔

رکنِ شوریٰ نے وہاں موجودتاجران سےگفتگوکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانےکی ترغیب دلائی  جس پرتاجران نےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ و جامعات المدینہ اور کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ اخراجات کے لئے 7 نومبر 2021ء بروز اتوار ٹیلی تھون (Telethon)مدنی عطیات مہم ہونے جارہا ہے جس میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا ہے۔

واضح رہےکہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ میں لاکھوں طلبہ کو بالکل مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 7نومبر کو ٹیلی تھون کا سلسلہ کرنے جارہی ہے۔

فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : ہر شخص قیامت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا اس وقت تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے۔ (المسندللامام احمد بن حنبل ، الحدیث: ۱۷۳۳۵،ج۶،ص۱۲۶)

ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ صدقہ قبر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ (شعب الایمان ، باب فی الزکاة ، التحریض علی صدقۃالتطوع ، ۳ /۲۱۲ ، حدیث : ۳۳۴۷ )

امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی عاشقان رسول کو ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کم از کم ایک یونٹ اس ٹیلی تھون میں جمع کروائے، اس کو سلامتیٔ ایمان نصیب کر،بُرے خاتمے سے بچا اور مرتے وقت اسے تیرے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ نصیب ہو اور محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم کلمہ پڑھائیں اور اپنے قدموں میں اس کو سُلائیں۔

یااللہ! یہ دُعا اسلامی بہن کے حق میں بھی قبول فرما کہ جو اپنے محرم کے ذریعے ایک یونٹ بھیجوادے، یا کسی طرح بھی جمع کروادے،سب کے حق میں قبول فرما۔جو بے چارے پَلّے سے نہیں دے سکتا،لیکن دوسروں کو تیار کرکے یہ دلوادے، اس کے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو۔ آمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

دنیا بھر کے عاشقان رسول سے اپنی اپنی کرنسی کے مطابق اس ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی درخواست ہے۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے

0311-1212142

00447393123786

ٹیلی تھون میں آ ن لائن رقم جمع کروانے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے

https://www.dawateislami.net/onlinedonation/

یونٹ کے مطابق اپنے اپنے ملک کے کرنسی کی تفصیل معلوم کرنے کے لئے ملاحظہ کیجئے:

unit

Code

Countries

unit

Code

Countries

9500

NPR

Nepal

100

AUD

Australia

110

NZD

New Zealand

25

BHD

Bahrain

600

NOK

Norway

5000

BDT

Bangladesh

25

OMR

Oman

120

CAD

Canada

10000

PKR

Pakistan

460

CNY

China

240

QAR

Qatar

12000

LKR

Sri lanka

250

SAR

Saudi Arabia

450

DKK

Denmark

90

SGD

Singapore

70

EUR

Europe

1000

ZAR

South Africa

1300

SRD

Suriname

80000

KRW

South Korea

520

HKD

Hong Kong

35000

SDG

Sudan

950000

IDR

Indonesia

650

SEK

Sweden

2700000

IRR

Iran

150000

TZS

Tanzania

7000

JPY

Japan

2000

THB

Thailand

7000

KES

Kenya

600

TRY

Turkey

20

KWD

Kuwait

240

AED

U.A.E

5000

KGS

Kyrgyzstan

65

GBP

U.K

50000

MWK

Malawi

100

USD

U.S.A

280

MYR

Malaysia

240000

UGX

Uganda

2500

MUR

Mauritius

850

ZMW

Zambia

5000

MZN

Mozambique


پچھلے دنوں داتا صاحب  کابینہ کے رکن عبد الواحد عطاری کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحومہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


7 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدارس و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کے لئے ٹیلی تھون ہونے جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور کی مختلف مارکیٹوں (ہال روڈ، ٹمبر مارکیٹ، اچھرہ وغیرہ) میں جاکر ٹیلی تھون کے لئے تاجر اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور دکان دکان جاکر سینکڑوں ٹوکن تقسیم فرمائے نیز ٹیلی تھون کے یونٹ بھی جمع کئے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ نیکی کے اس کام میں ہر ممکن بڑھ چڑھ کے حصہ لیں ۔

واضح رہے کہ ٹیلی تھون کا ایک یونٹ پاکستانی 10 ہزار روپے ہے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت3نومبر2021ءبروزبدھ اسٹیشن والی مسجد پتوکی میں مدنی مشورےکااہتمام ہوا جس میں اراکینِ ڈویژن مشاورت اور شعبہ جات ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس دوران نگرانِ کابینہ محمد بلال عطاری مدنی نے12دینی کاموں کافالواپ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے، پڑھانے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالے ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانےکےحوالےسےاہم نکات پرتفصیلاًگفتگو کی۔بعدازاں 1ماہ کےمدنی قافلے میں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


(ویب ڈیسک)گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے اسلامی میگزین  ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی ۔ وفد میں شامل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی نے مفتی صاحب کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی عربی، اردو ، انگلش، ہندی اور گجراتی میں یہ میگزین جاری کررہی ہے جبکہ مستقبل میں بنگلہ زبان میں بھی اس کی اشاعت کی جائے گی۔

مفتی الیاس رضوی صاحب نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو وقت کی ضرورت قراد دیتے ہوئے اسے خوب سراہا اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں فرمائیں۔

وفد نے جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اردو اور عربی شمارے تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے بھی وفد کو اپنی لکھی ہوئی کتب تحفے میں عطا فرمائیں۔

اس موقع پر جامعہ نضرۃ العلوم کے اساتذہ کرام مولانا اشتیاق قادری صاحب اور مولانا اشرف عطاری مدنی صاحب بھی موجود تھے۔

وفد میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے H.O.D مولانا مہروز عطاری مدنی، عربی میگزین نفحات المدینہ کے مدیر مولانا انیس مدنی یمنی ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے H.O.D مولانا عمر فیاض عطاری مدنی اور ذمہ دار ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد بلال عطاری شامل تھے۔ 


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 2 نومبر 2021ء کو سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور نہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی میں تعلیمی نظام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2021ء کو منسٹر بلاک لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3نومبر 2021ء کو گجرات میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین اور مختلف شعبے سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 7نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


02 نومبر 2021ء  بروز منگل سندھ ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں  عظیم الشان محفلِ نعت کا اہتمام  کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سے  خصوصی بیان فرمایا۔   محفل میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری، رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری،   یونیورسٹی کے لیکچرارز ، طلبہ اور شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔   محفل کے اختتام  پر یونیورسٹی کے عہدیداران کی جانب سے نگرانِ شوریٰ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ دین کو پھیلانے، عشقِ رسول، صحابہ و اہلِ بیت کا جام پیلانے، مسلمانوں کو عبادت کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں قائم مدنی مراکز اور اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات  کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر ہفتے کی طرح آج بروزجمعرات مؤرخہ 4 نومبر 2021ء بعد نماز عشاء دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا منعقد کئے جائیں گے۔

مدنی چینل پر بعد نماز عشاء تقریباً 9:00 بجے ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائیگاجس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد پنجاب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ چوک شہیداں میر پور میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور غوثیہ مسجد مہاجر کیمپ نمبر 4 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 2نومبر2021ءبروزمنگل لانڈھی نمبر 4 زمان آباد میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیاگیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےدیگرذمہ داران کےہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پررکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)