عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء بعد نماز ظہر کیریئر کیمپس Career Campus کنری روڈ سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”قرآن کا اثر لینے والے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی عوت دیتے ہوئے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔