دعوتِ اسلامی کےتحت ملک بھرمیں عطیات مہم
کاسلسلہ جاری ہےجس میں دعوتِ اسلامی کےشعبےجامعۃالمدینہ،مدرسۃالمدینہ
اورکنزالمدارس بورڈکےجملہ اخراجات کےلئےعطیات جمع کئےجارہےہیں۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی یعفور رضا عطاری
اوررکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری کی گوجرانوالہ زون میں
تشریف آوری ہوئی۔
الحمدللہ عزوجل اراکینِ شوریٰ سمیت ذمہ داران کی کوشش سےاب تک تقریباً800یونٹ جمع کئےجاچکےہیں
،مقامی اسلامی بھائیوں سےاس عطیات مہم میں اپناحصہ ملانےکی درخواست ہے۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
پچھلےدنوں کراچی میں نگرانِ کلفٹن کابینہ کی وا
لدہ کاانتقال ہوگیاجس پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےاُن سےتعزیت کی۔اس دوران مرکزی
مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی محمد امین عطاری ،حاجی محمدعلی عطاری،حاجی فضیل
رضاعطاری اورحاجی سیّدلقمان عطاری نےتعزیت کرتےہوئےنگرانِ کابینہ کوصبرکی تلقین کی۔
عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آج 12 نومبر 2021ء سے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گونگے، بہرے،
نابینا اور معذور افراد کا 3 دن کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگیا ہے ۔
اس
اجتماع میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے جبکہ پاکستان بھر سے آنے والے اسلامی بھائی اجتماع کے تینوں دن مدنی
مذاکرے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمدنی پھول سماعت کرتے ہوئے خصوصی مدنی مذاکرے
میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ
اجتماع 14 نومبر 2021ء بروز اتوار تک جاری رہے گا۔
سانحہ مہران فیکٹری کورنگی کے لواحقین سے ملاقاتیں، نقد
رقم پیش کئی گئی
تقریباً
ڈھائی ماہ قبل مہران ٹاؤن فیکٹری کورنگی میں ہونے والے سانحہ میں رنچھوڑ لائن
کابینہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کہ 7 افراد انتقال کرگئے تھے۔
اسی
سلسلے میں شعبہ FGRFکے
ذمہ داران کامران عطاری، شہزاد عطاری اور فواد عطاری نے ان کے ورثہ کے گھر جاکر ملاقاتیں
کیں اور مرحومین کے لواحقین میں نقد رقم تقسیم کئے۔ ذمہ داران نے لواحقین کو اپنے
مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام صدر کراچی کی طیبہ مسجد میں کورس کا
سلسلہ جاری ہے۔
دوران
دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورسز کے طلبہ نے شرکت کی۔نگران ریجن برمنگھم یوکے
حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو کورس مکمل کرنے بعد جو کچھ سیکھا اس پر عمل کرتے ہوئے نیکی
کی دعوت کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت ڈڈیال کشمیر میں جامعۃ المدینہ کے
قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا۔ تعمیرات کے بعدشاندار انداز میں تزئین و
آرائش کے ساتھ اس عمارت کو مکمل کرلیا گیا۔
9نومبر
2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے جامعۃ المدینہ
فیضان عشق رسول کا افتتاح کیا۔
افتتاح
کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اس جامعۃ المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کروانے،
دینی کاموں میں شرکت کرنے اور عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل عطاری بھی موجود تھے۔
نگران ریجن برمنگھم کا پلاک کشمیر میں فیضان مدینہ
اور اسپیشل پرسنز کے مدرسۃ المدینہ کا دورہ
نگران
ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دورے میں
حاجی فضیل رضا عطاری شعبہ FGRF کے مختلف پروجیکٹ، مدارس المدینہ اور مدنی
مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔
اسی سلسلے میں نگران ریجن برمنگھم حاجی سید فضیل رضا عطاری نے پلاک کشمیر میں قائم دعوت اسلامی کے خوبصورت مدنی مرکز فیضان مدینہ اور اسپیشل پرسنز کے لئے بنائے گئے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان بیان فرمایا۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی نے نابینا، گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کے لئے پاکستان میں مختلف مقامات پرمدارس قائم کئے ہوئے ہیں، کشمیر کے اس مدرسۃ المدینہ کا پاکستان کے اسپیشل پرسنز مدراس میں چوتھا نمبر ہے۔
دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنوں ڈاکٹرزاسلامی
بھائیوں نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیاجہاں انہوں نےفیضانِ مدینہ
کےآفس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری سےملاقات کی۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی اسلامی کےزیرِاہتمام
شعبےجامعۃالمدینہ(بوائز،گرلز)،مدرسۃالمدینہ(بوائز،گرلز)اورشارٹ ٹائم مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)سمیت یگرشعبہ
جات کےذمہ داران کےدرمیان مدنی مشورے کاانعقادہوا۔
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دینی حلقہ،کثیراسلامی بھائیوں کی
شرکت
دعوتِ اسلامی کےتحت 11نومبر2021ءبروزجمعرات
بعدنمازِفجر عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دینی حلقےکااہتمام کیاگیاجس میں بیرونِ شہرسےآئےہوئےکثیراسلامی بھائیوں
نےشرکت کی۔
اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین
عطاری نےاسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےاُن کی دینی واخلاقی
اعتبارسےتربیت کی۔ (کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مرکزی مجلسِ
شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ کراچی میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نےذمہ داران سےگفتگوکرتےہوئے12دینی
کاموں کومضبوط کرنےاور
مزید بہتری لانےکےحوالےتربیت کی جس پروہاں موجود ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
کسی بھی شعبےکےکام کاجائزہ لینااوراس
شعبےکےعملےسےفالواپ لینا شعبے میں ترقی
کاسبب بنتاہے۔اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری
نےپروفیشنلزڈیپارٹمنٹ کےاسلامی بھائیوں کےہمراہ ایک میٹنگ کی جس میں شعبے کی سابقہ
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ ماہ کےاہداف طےکئے۔رکنِ شوریٰ نےاسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتےہوئےانہیں مدنی پھولوں سےنوازا۔(رپورٹ: محمد یعقوب عطاری،کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)