دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 18 نومبر 2021ء کو بھکھڑیوالی گجرات کابینہ میں فیضان مدینہ مسجد میں مدرسۃ المدینہ فیضان اہل بیت کے افتتاح کا سلسلہ ہوا جس کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد آباد کرنے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت اور تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


گزشتہ دنوں رحیم یارخان زون میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ شعبہ روحانی علاج کےزون ذمہ دار جنید عطاری جوپچھلےدنوں بیمارہوگئےتھےاُن سےعیادت کی۔

رکنِ شوریٰ نےانہیں صبر کی تلقین کرتےہوئےاُن کی صحت یابی کےلئےدعافرمائی اورجلد ٹھیک ہوکردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔ بعدازاں زون ذمہ دارجنیدعطاری نےرکنِ شوریٰ اوروہاں موجوداسلامی بھائیوں سےاظہار تشکر کیا۔ (کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کےذمہ داران کامدنی مشورہ ہواجس میں شعبےکے ارکین زون نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےذمہ داراسلامی بھائیوں سے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد مزید بہتر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں رات گزارنےوالوں کی تعدادبڑھانے کےحوالےسےگفتگو کی نیزرکنِ شوریٰ نےایک ذیلی حلقےسے 12 اسلامی بھائیوں کواجتماعِ پاک شرکت کروانےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ مختلف علاقوں میں اجتماعی طورپرمدنی مذاکرہ دیکھنےکےسلسلےمیں چنداہم امورپرمشارورت کابھی سلسلہ رہاجس پرذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد و جڑانوالہ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام16نومبر2021ءبروزمنگل ڈیفنس کابینہ میں قائم مختلف مسجدوں میں غوثِ اعظم کےعرس کےموقع پر اجتماعِ غوثیہ کاانعقادکیاگیاجس میں ڈیفنس کےکثیر عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس موقع پرمبلغینِ دعوتِ اسلامی نے’’سیرتِ غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئےاورآخرمیں حضورِ غوثِ اعظم کےمناقب کےحوالےسےکلام بھی پڑھاگیا۔(رپورٹ: محمد حماد رضا ڈیفنس کابینہ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت عرسِ غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کےموقع پر 16نومبر2021ءبروزمنگل ٹھل ڈویژن میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

نگرانِ ڈویژن ذوالفقار علی عطاری نےاسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےانہیں غوثِ اعظم رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کےبارےمیں بتایا۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں نورِ مصطفیٰ مسجد شمس کالونی دوڑ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گیارہویں شریف کےموقع پرعظیم الشان اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران محمد انورعطاری، شوکت علی عطاری، سیّد شمشاد عطاری، دنیا نیوز کے رپورٹر اشتیاق خلجی اور شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کےذمہ داران نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبدالمجید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااورغوث اعظم کی سیرت کےمتعلق اسلامی بھائیوں کوبتاتےہوئےاُن کی زندگی پرعمل کرنے کاذہن دیا ۔( رپورٹ: قاری محمد راشد عطاری میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو ملہو کھوکھر (گجرات) میں مدرسۃ المدینہ کے افتتاح کا سلسلہ ہوا جس کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے زیر اہتمام 16 نومبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوئے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 نومبر 2021ء کو ہل پارک مارکیٹ کراچی کی جامع مسجد عمر فاروق میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناظم آباد کراچی میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں گردو نواح کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خاموش کالونی کراچی میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”سیرت غوث پاک رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور اولیاء کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں پاکستان میں قائم مختلف مدنی مراکز میں قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

ان اجتماعات میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرا ن مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ العالی 19نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں، 21 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن، 23 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو،قصور روڈ لاہورمیں اور 26 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 میں سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔