26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2022ء بروز
اتوار ڈسٹرکٹ سیالکوٹ تحصیل پسرور کے علاقے چوبارہ میں ذمہ دار محمد یوسف عطاری کی
والدۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ سیالکوٹ محمد سجاد
عطاری نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پسرور کابینہ محمد
امجد رضا عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)