دین اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔قرآن پاک میں بھی علم سیکھنے کے بارے میں ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ فرمان باری تعالیٰ: فَسْـئـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ۔ ترجمہ کنز العرفان: اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو۔ (سورۃ النحل، آیت نمبر43)

حکم باری تعالیٰ اور فرمان رسول پر عمل کرتے ہوئے عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی ہر جمعرات پابندی کے ساتھ علم دین کو عام کرنے کے لئےدنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کرتی ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی قرآن و حدیث کے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری”رمضان کا استقبال کیسے کریں؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ بہزاد مسجد، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، فیضان اسلام 84/3، لین10، خیابان سحر، فیز7، ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، میمن سوسائٹی فیز2 حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن چونگی نمبر 7 اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔