پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےسابقہ ذمہ داراسلامی بھائی صادق عطاری کےبھائی کاانتقال ہو گیاجس پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نے کورنگی نمبر 4 کےذمہ داران کےہمراہ اُن سےتعزیت کی۔

رکنِ شوریٰ نےمرحوم کی نمازِجنازہ غوث ِپاک روڈ پرقائم جامع مسجد غوثِ پاک کےباہرپڑھائی اوربعدنمازِ جنازہ دعائےمغفرت فرمائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمرحوم کےگھروالوں کوصبرکی تلقین کرتےہوئےزیادہ سےزیادہ ایصالِ ثواب کرنےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی کے علاقےکورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ایک اسلامی بھائی کےگھردینی حلقےکاانعقادکیاگیاجس میں کثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس دینی حلقےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےوہاں موجودعاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبار سےتربیت فرمائی اوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں سندھ گورنمنٹ  کےادارے سےآنےوالےعاشقانِ رسول نےعالمی مدنی مرکزفیضانِ کراچی میں حاضری دی جس پرذمہ داران ِدعوتِ اسلامی نےاُ ن کااستقبال کیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین عطاری نےعاشقانِ رسول سے گفتگو کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےچندشعبہ جات کاتعارف کروایا۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےعالمی سطح پرہونےوالی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں محفلِ نعت بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 نومبر 2021ء کو نشتر میڈیکل کالج ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈاکٹر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کا ذہن دیا۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 26 نومبر 2021ء کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


25 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے وقافی وزیر اسد عمر سے ان کی آفس میں ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ آخر میں نگران شوریٰ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت“ تحفے میں دی۔

اس موقع پرشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران محمد قربان عطاری اور یوسف سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


24نومبر 2021ء کو گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے صحافیوں نے لاہور میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں صحافیوں نے نگران شوریٰ کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی تحفے میں پیش کی۔

اس موقع پرنگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجودتھے۔


24 نومبر 2021ء کو صوبائی وزیر ِقانون راجہ محمد بشارت سے مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ملاقات کی۔

نگرانِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


24 نومبر 2021ء کو جامعہ نظامیہ ہجویریہ لاہور کے استاذُ العلماء حضرت علامہ مولانا گُل احمد عتیقی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ملاقات کی۔

نگرانِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جبکہ علامہ گُل احمد عتیقی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کالےکی منڈی اطراف حافظ آبادمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حافظ آبادکابینہ کےڈویژنزنگران سمیت اراکینِ کابینہ نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں نگرانِ کابینہ محمدعمران عطاری نے’’خبرگیری اورتیمارداری‘‘کےموضوع پرکلام کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ کابینہ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کاجائزہ لیااورنئےاہداف دیئےنیز12دینی کاموں کومضبوط کرنےکاذہن دیا۔ (رپورٹ: رکنِ کابینہ محمداعظم عطاری اطراف حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


                       28،29 نومبر کو سورج کی مدد سے درست سمتِ قبلہ(Direction of Qibla) معلوم کیجیے

سال میں 2 مرتبہ (28،29ْنومبر اور 13،14 جنوری )سورج کعبہ معظمہ کے مقاطر(Anti Pode of Kaaba )کے اوپر آتا ہے۔ اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سائے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 28،29 نومبر کو گرین وچ کے وقت کے مطابق 21:09 پرکسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical) اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر جس طرف سایہ بن رہا ہے اسی طرف قبلہ ہوگا لہٰذا سایہ پر کھڑے ہوکر اس کھڑی شے کی طرف پیٹھ کرنے سے آپ کا رخ عین سمت قبلہ ہوجائے گا ۔ اگر 4,2 منٹ قبل یا بعد بھی یہ عمل کیا تو کوئی حرج نہیں۔

نوٹ: اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔

(بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ المدینہ کراچی)

چند مشہور ممالک اور ان میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات کا شیڈول

Country Name

Diffrance To GMT

Standard Times

28/29th November

PAPUA NEW GUINEA

10+

7:09 AM

AUSTRALIA(Canberra)

+11

8:09 AM

FIJI,RUSSIA(Anadyr)

12+

9:09 AM

TONGA,NEW ZEALAND

13+

10:09 AM

KIRIBATI(Kiritimati)

14+

11:09AM

USA(Alaska)

9-

12:09 PM

MEXICO,EL SALVADOR

6-

3:09 PM

USA(Washington DC),ECUADOR PERU,BAHAMAS,CUBA(Hawana)

COLUMBIA(Bagota),CANADA(Ottawa)

5-

4:09 PM

GUYANA,BOLIVA(Lapaz),ANTIGUA,BARBUDA

4-

5:09 PM

CHILE(Saintiago),PARAGUAY,ARGENTINA

(Buenous Aires) , BRAZIL(Brasilia),URUGUAY

3-

6:09 PM