پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میرپورخاص ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ مرکز ی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سحری اجتماعات منعقد کرنے، سالانہ عطیات ، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے اورشعبہ مکتبۃ المدینہ کی 2 برانچز کھولنے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

13فروری2022ء کو میرواہ گورچانی میں ہونے والے ذہنی آزمائش کے کواٹر فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)