پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں حیدرآباد ڈویژن مشاورت اور مختلف شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری
نےذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے
سحری اجتماعات منعقد کرنے، سندھی فیضان نماز کُتُب و رسائل خریدنے، تقسیم کرنے، سالانہ
عطیات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے سمیت دیگر اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔
اسی طرح ائمہ فیضانِ مدینہ
سمیت وہاں موجود ذمہ داران کی تربیت کا بھی سلسلہ رہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ ماہنامہ
فیضان مدینہ مولانا محمد مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے بکنگ کے اہداف لئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران
شعبہ تقسیم رسائل سیّد حسنین عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عمیر رضا عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)