دعوتِ اسلامی کے تحت 23 جنوری 2022ء بروز اتوارڈیفنس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے’’شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے فضائلِ و کمالابتائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)