
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو سیالکوٹ ہنٹر پورہ میں محفل نعت بسلسلہ
گیارہویں شریف کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرتِ اولیاء“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرتِ اولیاء سے سبق حاصل کرتے ہوئے انہیں اپنی
زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے 5 دسمبر 2021ء کو سیالکوٹ میں مرحوم چوہدری
اسلم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے لواحقین، عزیز
و اقارب، بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مرحوم کے لواحقین اور دیگر بزنس کمیونٹی
سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔
رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری کا فیضان مدینہ کے قیام کے
لئے کنگرہ روڈ میں ایک جگہ کا وزٹ

عاشقان
رسول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علم ِ دین سے سیراب کرنے اور تنظیمی کاموں کے
لئے دعوت اسلامی مختلف مقامات پر مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم کرتی رہتی ہے۔
اسی
سلسلے میں کنگرہ روڈ معراجکے میں فیضان مدینہ کے قیام کے لئے 5 دسمبر2021ء کو مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ایک جگہ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ جلد از جلد تعمیر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنو ں عارف والا ضلع پاکپتن پنجاب پاکستان میں ہفتہ
وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں عارف والاکےکثیراسلامی بھائیوں نےشرکت
کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ چوبارہ پنجاب میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذۂ کرام اور ناظمین
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مطالعہ کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نصابی کتب کے ساتھ ساتھ خارجی مطالعہ کرنے اور
خوب محنت کرکے اخلاص کے ساتھ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھر میں دین کےپیغام
کوعام کرنےاورمسلمانوں کودین ِاسلام کی تعلیمات سیکھانےکےلئےمدنی قافلوں کی
آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں شرکائےقافلہ کوبھی ڈھیروعلمِ دین حاصل
کرنےکاموقع ملتاہے۔
پچھلےدنوں کوئٹہ زون سےایک ماہ کامدنی قافلہ
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آیا۔اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نےقافلےمیں آئےہوئےعاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کرتےہوئےانہیں
مدنی پھولوں سےنوازا۔
محمودآباد کراچی میں سنتوں بھرااجتماع،رکنِ
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےبیان کیا

دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام5دسمبر2021ءبروزاتور
محمودآباد کابینہ کی ڈویژن چنیسر گوٹھ میں قائم جامع مسجد رحمانیہ میں سنتوں
بھرااجتماع منعقدہواجس میں علما،شخصیات،عاشقانِ رسول کےمدارس کےطلبۂ کرام اورذمہ
داران سمیت کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجودعاشقانِ رسول کی
دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نےشرکائےاجتماع کودعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےاوردعوتِ اسلامی کےساتھ ہمیشہ منسلک
رہنےکاذہن دیاجس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےتحت دارالافتاءاہلسنت
کےمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےدینی کاموں
کےسلسلےمیں کشمور زون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھرکی کادورہ کیاجس دوران اسلامی
بھائیوں کےلئے ایک ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں ائمہ کرام، مؤذنین، ذمہ دران اور
جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگرعلمائے کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پرمولانا محمد نوید عطاری مدنی نےامامت
کی اہمیت اور افادیت بتاتےہوئے ائمہ ومؤذنین کی ذمہ داریوں کے حوالے اصلاحی و علمی
بیان کیا۔(رپورٹ:محمداحمدعطاری مدنی ڈویژن نگران ڈھرکی،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام ماہانہ
گیارہویں شریف کےسلسلےمیں کالونی ڈہرکی میں قائم جامع مسجد رضا شریف میں سنتوں
بھرااجتماع منعقدہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک کاآغازتلاوتِ قراٰنِ پاک
سےہواجبکہ عاشقانِ رسول نےبارگاہِ رسالت میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتےہوئےمنقبتِ
غوثِ اعظم پڑھی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام یکم
دسمبر2021ءبروزبدھ محمودآبادکراچی میں قائم جامع
مسجدزیتون میں عظیم الشان سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں دعوتِ اسلامی
کےذمہ داران(ریجن ذمہ دار شعبہ تاجران حمزہ علی عطاری، زون
ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ سیّد سرفراز عطاری ، زون ذمہ دار شعبہ اصلاح ِاعمال خرم
عطاری،اراکینِ کابینہ اورپانچوں ڈویژن نگران)سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ حاجی ساجد عطاری نے’’سلام کرنے‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے
شرکائےاجتماع کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس کےعلاوہ دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں
شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیتےہوئےمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی اہمیت بتائی جس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےایک
ماہ اور12دن کےمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔اجتماع
کےاختتام پر صلوٰۃ وسلام اوردعاکا سلسلہ رہا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت یکم دسمبر2021ءبروزبدھ
محمودآبادکراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکینِ کابینہ،ڈویژن اورعلاقائی
ذمہ داران سمیت علاقےکےمعززین اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
ریجن ذمہ دار مدنی قافلہ ساجد رضا عطاری
نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےذمہ داران کی تقرری کی اوردعوتِ
اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےنیزمدنی قافلوں میں سفرکرنےکی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن
نگران محمود آباد، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام 30نومبر2021ءبروزمنگل
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ڈونیش سیل ڈیپارٹمنٹ کےاسلامی بھائیوں
کےلئے 7دن پرمشتمل فیضانِ نماز کورس
کاسلسلہ ہواجس میں کفن دفن اورنمازے جنازہ کا طریقہ سیکھنےسکھانےکابھی
اہتمام ہوا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِمجلس فیضان مدینہ عزیر
عطاری نےشرکائےکورس کوعیادت،تعزیت،غسلِ
میت اورکفن کاٹنے وپہنانےکاطریقہ بتایا نیزنمازِ جنازہ پڑھنےکےحوالےسےبھی تربیت کی۔