4 فروری 2022ء کو”ماہنامہ فیضان مدینہ(دعوتِ اسلامی)“ کی ٹیم نے شاہراہ فیصل کراچی پر واقع دعوت اسلامی کے شعبہ اسکلز انہیسمنٹ پروگرام (Skills Enhancement Program) کا وزٹ کیا۔ ٹیم میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے چیف ایڈیٹر مولانا ابورجب حاجی آصف عطاری مدنی، ایڈیٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی اور شعبہ تحریری مقابلہ کے ذمہ دار مولانا محمد جاوید عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد رجب عطاری شامل تھے۔

ادارے کے کوآرڈینیٹر مولانا آفتاب عطاری مدنی نے ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ ٹیم نے S.E.Pکے ایڈمن حاجی محمد آصف عطاری سے ملاقات کی۔ محمد آصف عطاری نے اپنے ڈیپارٹ کا تعارف پیش کیا اور کلاسز کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ٹرینر ادارے میں آنے والے اسٹوڈنٹس کو نہ صرف کورس کرواتے بلکہ ایک اچھا ٹرینر بننا بھی سکھاتے ہیں۔ اس موقع پر انگلش لینگویج کورس کے سپروائرز اور پروفیشنل ٹرینر سر سمیع بخش عطاری بھی موجود تھے۔سر سمیع بخش عطاری نے کلاسز اور اندازِ تعلیم کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں S.E.Pکے ہیڈ محمد رضوان عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کے تحریری مراحل اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی پانچ زبانوں میں اشاعت کے متعلق بریفنگ دی جسے سن کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ایڈیٹر ماہنامہ فیضان مدینہ نے محمد رضوان عطاری کو ماہنامہ فیضان مدینہ (اردو، انگلش اور عربی ) کے شمارے بھی تحفے میں پیش کئے ۔

اس ملاقات کے حوالے سے ماہنامہ فیضان مدینہ کی ٹیم نے ”دعوت اسلامی کے شب و روز“ کو بتایا کہ ہماری ملاقات بڑی گوشگوار رہی کیونکہ محمد رضوان عطاری اور محمد آصف عطاری دعوت اسلامی کے آغاز سے ہی دینی ماحول سے وابستہ ہیں۔ یہ حضرات اس وقت بھی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ تھے جب امیر اہلسنت اپنی کتاب ”فیضان سنت“ تحریر فرمارہے تھے۔دوران ملاقات میں ماضی کی کئی یادوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔