المدینۃ العلمیہ کے اسکالرز کی ماہر رضویات پروفیسر
ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب سے ان کے گھر پر ملاقات
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ)
دعوت اسلامی کے اسکالرز نے کراچی میں ماہر رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ان کی
رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسکالرز نے ان کی والدہ کے انتقال پر امیر اہل سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاتعزیتی
پیغام سنایا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس کے
بعد اسکالرز نے پروفیسر صاحب کو دعوت
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کی تحریری، تصنیفی اور تعلیمی
خدمات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے المدینۃالعلمیہ کی کتابیں، رسالے، ماہنامہ فیضان مدینہ اردو/
انگلش/ عربی/ ماہنامہ خواتین کے مجلات، شعبہ بچوں کی دنیا کی تحریر کردہ چند اسلامی
کہانیوں کے سیٹ اور شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کی جانب سے جاری کردہ رکن شوریٰ
مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی صاحب کے لکھے دو رسالے (تذکرہ خلیفہ
اعلی حضرت مفتی عبدالواحد صاحب، تذکرہ مستفتیِ اعلی حضرت مفتی عبداللہ ٹونکی صاحب) تحفے
میں پیش کیے۔
پروفیسر
مجید اللہ قادری صاحب نے اس موقع پر کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت جو کام کر رہی ہے
وہ نہایت قابل ستائش ہے۔ ہم دعوت اسلامی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اور اس کے امیر مولانا الیاس عطار قادری صاحب کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں
صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آخر میں
پروفیسر صاحب نے بانی دعوت اسلامی علامہ الیاس عطار قادری صاحب دامت
برکاتہم العالیہ
کے نام ایک جوابی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ
کا شکریہ ادا کیا اور اسکالرز کے ہاتھ امیر اہلسنت کے لیے کتب کا تحفہ بھی بھجوایا۔ اس
موقع پر پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کے صاحبزادے محمد موسیٰ قادری بھی موجود
تھے۔
المدینۃالعلمیہ کے
اسکالرز میں مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی (ڈائریکٹر شعبہ اعلی حضرت المدینۃ
العلمیہ)،
مولانا ناصر جمال عطاری مدنی (ڈائریکٹر حدیث ڈیپارٹمنٹ المدینہ
العلمیہ)،مولانا
گل فراز عطاری مدنی (عربی کتابوں کے سینئر ترجمہ نگار)، ایم
فل اسکالر مولانا آصف جہانزیب عطاری مدنی(رکن ڈپارٹمنٹ بچوں کی دنیا)،
مولانا عمر فیاض عطاری مدنی(ڈائریکٹر دعوت اسلامی نیوز ویب سائٹ)،
مولانا بلال سعید عطاری مدنی (رکن ادارتی مجلس ماہنامہ خواتین دعوت
اسلامی)
اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کے لائبریری انچارج مولانا محمد تصور عطاری
مدنی شامل تھے۔
پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب نے ان تمام
اسکالرز کا شکریہ ادا کیا اور تحفے پیش کئے۔