2 دسمبر کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری بیان
فرمائیں گے
سرکارِ
دوعالم ،نورِ مجسم صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم ایک صحابی رضی
اللہ عنہ
سے محوِ گفتگو تھے کہ آپ پر وحی آئی کہ اس صحابی کی زندگی کی ایک ساعت (یعنی
گھنٹہ بھر زندگی)
باقی رہ گئی ہے ۔ یہ وقت عصر کا تھا ۔ رحمت ِ عالم صلی اللہ علیہ
و اٰلہ وسلم
نے جب یہ بات اس صحابی رضی اللہ عنہ کو بتائی تو
انہوں نے مضطرب ہوکر التجاء کی : ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ
و اٰلہ وسلم
! مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائے جو اس وقت میرے لئے سب سے بہتر ہو۔” تو آپ نے
فرمایا : ”علمِ دین سیکھنے میں مشغول ہوجاؤ ۔” چنانچہ وہ صحابی رضی
اللہ عنہ
علم سیکھنے میں مشغول ہوگئے اور مغرب سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا ۔ راوی فرماتے
ہیں کہ اگر علم سے افضل کوئی شے ہوتی تو رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ
و اٰلہ وسلم
اسی کا حکم ارشاد فرماتے۔ (تفسیر کبیر ، ج١،ص٤١٠)
”مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ
تَـکَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهٖ“ جو شخص علم کی طلب میں رہتا ہے اللہ عَزَّ
وَجَلَّ
اس کے رِزْق کا ضامن ہے۔ (تاریخ بغداد، محمد بن القاسم بن ھشام،
۳/)
عاشقان
رسول میں علمِ دین کو عام کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر
بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 2
دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع
شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ سے رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”پیار
کا حقدار کون؟“کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں رکن شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری، نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا
عبد الحبیب عطاری اور جامع مسجد فیضان
جیلان کلفٹن بلاک 8 میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں
ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ریجن ذمہ دار احمد رضا عطاری مدنی نے شعبہ اوقاف ریجنل ذمہ دار فیضان عطاری
مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمہ دار محب عطاری مدنی کے ہمراہ سیہون شریف
میں حاضری دی۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے اسسٹنٹ منیجر اوقاف سیہون شریف قاسم چنہ سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی چینل اور شعبہ مزارات
اولیاء کا تعارف پیش کیا ۔ ذمہ داران نے
اسسٹنٹ منیجر کو حیدر آباد میں 5 دسمبر کو ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت
کرنے اور فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
حاجی محمد امین عطاری نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے ملازمین اور دیگر اسلامی بھائیوں سمیت
ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
کراچی ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو مدینہ ٹاؤن میں نوید عطاری کی رہائش گاہ
پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”عشق مصطفٰےﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت رسول کی
مطابق زندگی گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
نگران شوری ٰسے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کلب
کے ممبران کی ملاقات
26 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے پریس ممبران اور ان کے صدر سے ملاقات کی۔
نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور
عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں
اپنے شعبے کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت کو پھیلانے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں حاجی
مولانا عمران عطاری نے شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد
قربان عطاری اور یوسف سلیم عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر 2021ء کو لاہور
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے
تحت ہونےوالے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی
کے جملہ کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی
ہوا۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران
محمد ندیم عطاری بھی موجود تھے۔
پتوکی شہر میں اجتماع میلاد کا انعقاد، محمد ثوبان عطاری
نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 28 نومبر 2021ء کو پتوکی شہر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی میں
سنت رسول کو شامل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بھر پور شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ
اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 26 نومبر 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں عظیم
الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی
قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن،
12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی بلال عطاری، حاجی محمد اسد عطاری اور
حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےسابقہ ذمہ داراسلامی
بھائی صادق عطاری کےبھائی کاانتقال ہو گیاجس پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نے کورنگی نمبر 4 کےذمہ داران کےہمراہ اُن سےتعزیت کی۔
رکنِ شوریٰ نےمرحوم کی نمازِجنازہ غوث ِپاک روڈ
پرقائم جامع مسجد غوثِ پاک کےباہرپڑھائی
اوربعدنمازِ جنازہ دعائےمغفرت فرمائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمرحوم کےگھروالوں کوصبرکی
تلقین کرتےہوئےزیادہ سےزیادہ ایصالِ ثواب کرنےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام کراچی کے علاقےکورنگی
چمڑا چورنگی کے قریب ایک اسلامی بھائی کےگھردینی حلقےکاانعقادکیاگیاجس میں
کثیراسلامی
بھائیوں نےشرکت کی۔
پچھلےدنوں سندھ گورنمنٹ کےادارے سےآنےوالےعاشقانِ رسول نےعالمی مدنی
مرکزفیضانِ کراچی میں حاضری دی جس پرذمہ داران ِدعوتِ اسلامی نےاُ ن کااستقبال
کیا۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین
عطاری نےعاشقانِ رسول سے گفتگو کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےچندشعبہ جات کاتعارف
کروایا۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےعالمی سطح پرہونےوالی
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوبیان کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں محفلِ نعت بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان
فرمایا اور شرکا کو سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے
اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔