آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”عرس امام
جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ“ کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا
ماہ
رجب کو کئی بزرگانِ دین سے نسبت حاصل ہے۔ ان ہی میں سے ایک بزرگ آلِ نبی، اولادِ
علی، اہل بیت کے سرکے تاج، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ بھی
ہیں جن کا عرس 15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
اسی
مناسبت سے آج رات14 فروری 2022ء، بمطابق 15 رجب المرجب 1443ھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں”عرس
امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ“کے موقع پرمحفل نعت کا اہتمام کیا جائیگا
۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا جائیگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے حضرت امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ کی
شان میں منقبتیں بھی پڑھیں گے۔ دوران اجتماع مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ”سیرت
امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ہوگی جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
شان امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ پر مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
اجتماع
کے آغاز میں جلوس امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ جبکہ
اختتام پر کونڈوں کی نیاز” کھیر پوری“ کا
بھی اہتمام کیا جائیگا۔