26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائدآباد ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے فضائل بتائے
اور اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ
ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام
پر وہاں موجود شخصیات نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)