دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 فروری 2022ء
بروز منگل صائمہ لگژی ہوم باغ کورنگی کراچی میں شخصیات اجتماع کا
انعقادہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات (جن میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی گوھر
خٹک، ایم پی اے عدیل انجینئر، سیکرٹری ہارون شاہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے
ایم پی اے غلام جیلانی، سابقہ ڈسڑکٹ چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی، رابطہ کمیٹی کوآرڈینیٹر
طارق انصاری، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر ڈسڑکٹ کورنگی تنویر چوہدری، سیکرٹری جنرل
ایوب مغل، پاکستان پیپلز پارٹی کے پی ایس صدر اسد مجاہد فرحان، پاکستان مسلم لیگ
ن کے طیب زر خان، عثمانی، کورنگی حال ایسوسی ایشن کے صدر مظفر اور صدر حنفیہ عالمگیر سعید صابری شامل تھے) نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)