26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ
نو لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نشتر ٹاؤن کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
بروقت کارکردگی جمع کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)