گجرات میں چائینز لینگویج کورس کےاسٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم
کرنے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ چائینز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 09 مقامات
پر دو، دو ماہ کے ہونے والے بیسکBasic چائینز لینگویج کورس اپنے اختتام کو پہنچا۔اسی
سلسلے میں مختلف مقامات پر وقتاً فوقتاً تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد کیا جارہا
ہے۔
ایسا
ہی ایک پروگرام مرکزی گجرات میں منعقد ہوا جس میں مفتی نوازش عطاری صاحب اور جامعۃ
المدینہ کے علمائے کرام کے ہاتھوں چائینزلینگویج کورس میں پاس ہونے والے اسٹوڈنٹس
کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ آخر میں مزید طلبہ نے بھی چائینز لینگویج کورس کرنے کی نیتیں
کیں۔
واضح
رہے کہ رمضان المبارک سے 2 ماہ کا آن لائن چائینز لینگویج کورس شروع ہونے جارہا ہےجبکہ
اپریل 2022ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک سال کا رہائشی
چائینز لینگویج کورس کا آغاز ہوگا۔
داخلے
کی خواہش مند اسلامی بھائی صرف کے ذریعے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:
03246156956