پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پتوکی میں مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفوررضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے پتوکی میں نیو مدارس المدینہ(بوائز، گرلز) اور جامعات المدینہ (بوائز، گرلز) بنانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کااہتمام کیا گیاجس میں ذمہ داران، علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیت سمیت کثیر تعدادمیں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقےملیر ڈسٹرکٹ 2 میں مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی 4 جنوری 2022ء کو اپنے تنظیمی دورے پر جامعۃ المدینہ خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں ڈھوک بنڈوریاں تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔

رکن شوریٰ نے طلبہ کو خوب محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


4 جنوری 2022ء کو ڈھوک کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں جامع مسجد بہار مدینہ کا افتتاح ہوا۔  

اسی سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد آبادکرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے کہ اللہ پاک فرماتا ہے : ”میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق معاملہ کرتاہوں اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تومیں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ پس اگر وہ مجھے جماعت میں یاد کرے تومیں اسے اس سے بہتر جماعت میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے دل میں یاد کرے میں بھی اس کو اکیلا یاد کرتا ہوں، اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میری رحمت ایک ہاتھ اس کے قریب آجاتی ہے،اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میری رحمت دونوں بازوؤں کے پھیلا ؤ کے بقدر اس کے قریب ہوجاتی ہے ۔اور اگر وہ چل کرمیری طرف آتا ہے تو میری رحمت دوڑتی ہوئی اس کی طرف آتی ہے“۔(صحیح مسلم ،کتاب الذکر والدعاء ،باب الحث علی ذکراللہ تعالیٰ ، رقم ۲۶۷۵،ص۱۴۳۹)

حضرتِ سیدنا معاذبن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا: ”راہِ خدا عزوجل میں ذکراللہ کی کثرت کرنے والے کے لئے خوشخبری ہے کہ اس کیلئے ہر کلمہ کے بدلے ستر ہزار نیکیاں ہیں اور ان میں سے ہر نیکی دس گنا ہے اوراس کے علاوہ اللہ عزوجل کے پاس اس کے لئے بہت کچھ ہے“۔ (طبرانی کبیر ،رقم ۱۴۳، ج۲۰، ص ۷۸)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہرجمعرات پابندی کے ساتھ ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بھی کثیر عاشقان رسول شریک ہوکر اللہ کا ذکر کرتے، گناہوں سے توبہ کرتے، رب کی بارگاہ میں دعائیں کرتے ہوئے، بارگاہِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں درود سلام کا نذرانہ پیش کرتے اور آخرت کو یاد کرتے ہوئے ثواب کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کرتے ہیں۔

ہر ہفتے کی طرح آج رات بعد عشاء بمطابق 6 جنوری 2021ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع ہوجائیں گے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد انصاری چوک شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”قرآنی تعلیمات سیکھئے اور عمل کیجئے“ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیاجائیگا۔ اس کے علاوہ فیضان اسلام D.H.A فیز7 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور جامع مسجد حسن مہتاب چڑر گاؤں فیز Z.3میں بلاک ڈیفنس لاہور میں محمد ثوبان عطاری بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صائمہ گرین ویلی ملیر میمن گوٹھ میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلامک اسکول سسٹم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور جلد از جلد کام مکمل کرنے کے حوالے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز اتوار تیلی پاڑہ گلبہار نمبر 1  کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے’’عجیب و غریب خط‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے سمیت دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2021ء بروز جمعرات پتوکی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ِڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 6 جنوری 2022ء کو اے سی آفس پارک(Assistant Commissioner Office Park) میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اجتماع کے اختتام پر پتوکی کے ذمہ داران کی میٹنگ کا سلسلہ رہا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز اور گرلز کی نئی شاخوں کو بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

واضح رہے 6 جنوری 2022ء کو منعقد ہونے والے اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت کے 29 دسمبر 2021ء بروز بدھ ڈویژن سخی حسن بفرزون میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈویژن نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تقرری اور احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ 9 جنوری 2022ء کوسنتوں بھرے اجتماع اور 13 جنوری 2022ء کو کفن دفن کورس کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خانیوال روڈ  ملتان میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے ”محبت رسول ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سادات کالونی ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔