23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پنجاب
کے شہر سیالکوٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے’’ماہِ صیام و غفران‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی زکوٰۃ جیسے اہم فریضے کی مکمل ادائیگی کے متعلق
تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوری ٰ نے شرکائے حلقہ کودعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں
اپنی زکوٰۃ دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)