گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، شعبہ مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، شعبہ ائمہ مساجد اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران شریک تھے۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)