گزشتہ دنوں قصور کی جامع مسجد نورانی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں قصور اور چونیا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک کے آخری عشرےمیں عاشقانِ رسول کو اعتکاف کروانے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی عطیات سمیت عشر بھی جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)