پچھلے دنوں پاکستان کے شہر خانپور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈسٹرکٹ خانپور کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مدنی عطیات جمع کرنے کے متعلق شرکا کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)