دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 رمضانُ المبارک 1443ھ کی شب جمشید ٹاؤن کراچی میں واقع جامع مسجد امیرِ معاویہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ’’عشقِ مصطفٰی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو صحابۂ کرام کی حضور ﷺ سے محبت کے بارے میں بتایا نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سرکارعلیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)