پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر ننکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع  کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کثیر تعدادا میں شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے’’قبروں کے احوال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد کے لئے کوشش کرنے والےذمہ داران کی تربیت بھی فرمائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور ذمہ داران نے اُن سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شارع فیصل پر گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت تاجر ان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر مختصراً سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

اس دوران میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارشفاعت عطاری اور ریجن ذمہ دار حمزہ عطاری بھی موجود تھے۔بعدازاں دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 18 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ کابینہ فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے مسجد درس اور چوک درس حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے 24، 25، 26 دسمبر 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنیز لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ایسٹ ریجن محمد توصیف عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ ”کامیاب مبلغ کیسے بنا جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت، مثالیں اور انداز وغیرہ کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ بیان کے بعد اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ 


پچھلے دنوں صوبہ بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں صوبہ بلوچستان کو تنظیمی طور پر علیحدہ صوبہ شمار کیا گیا ۔

صوبہ بلوچستان کا تنظیمی طور پر زون سطح سے ڈویژن سطح تک ذمہ داران کی تقرری کا اعلان ہوا، نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے تقرری کاا علان کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری کو مقرر فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں کراچی مشاورت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور صوبہ بلوچستان کے صوبائی نگران قاری محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


پچھلے دنوں حیدر آباد  فیضان مدینہ میں سند ھ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی آمد ہوئی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری کو مقرر کیا ۔

اسی طرح سند ھ میں جتنے سرکاری ڈویژن ہیں ان ڈویژن کے نگران کا تقرر ہوا ۔ تقرر ہونے والے ذمہ داران کے نام کا اعلان نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے فرمایا ۔

اس مدنی مشورے میں سندھ مشاورت کے نگران رکن شوریٰ قاری ایاز رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نےبھی شرکت کی ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے دینی کاموں میں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف تقسیم فرمائے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔


پچھلے دنوں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں  نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی جامعۃالمدینہ کے طلبا اور اساتذہ کے درمیان آمد ہوئی جہاں نگران پاکستان نے طلبا کو پڑھائی کےساتھ دینی کامو ں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبا ئےکرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبا ء سے ملاقات بھی فرمائی۔ اس موقع پر کراچی مشاورت کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ،صوبہ بلوچستان کے نگران قاری محمد انور عطاری اور جامعۃالمدینہ کے اساتذہ ئےکرام بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن ونگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری کی اپنے آبائی علاقے نواب شاہ میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کی قبور پر حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان کے ہمراہ ان کے بیٹوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور والدین اور دیگر رشتہ داروں کے لیے دعائے مغفرت کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کی بیٹی کی رخصتی کے بعد 13دسمبر 2021ء بروز بدھ کو فیصل آباد کینال روڑ پر واقع ایک شادی حال میں ولیمہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد شاہدعطاری ، حاجی محمد رفیع عطاری ، حاجی محمد جنید عطاری ، حاجی محمد علی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران پاکستان حاجی محمد شاہدعطاری نے اس تقریب میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔نگران پاکستان نے دلہا اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور آخر میں دعا بھی کروائی۔


امیر المؤمنین مولیٰ مشکل کشا شیر خدا کرم اللہ وجھہ الکریم سے مروی ہے کہ حضور نبیٔ رحمت، شفیع امت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے، موزے یا کپڑے پہنتا ہے تو اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اللہ پاک اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (المعجم الاوسط، ۴/۲۰۴، حدیث)

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ دو عالم کے مالک و مختار، باذن پررو دگار، مکی مدنی سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم لوگ جنت کے باغات میں سے گزرو تو میوہ چن لیا کرو“۔ اس پر کسی نے عرض کی: جنت کے باغات کیا ہیں؟ تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”علم کی مجالس“۔ (المعجم الکبیر،۱۱/۷۸، حدیث:۱۱۱۵۸)

عاشقان رسول کو علمِ دین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب /بعض مقامات پر بعدِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ہر ہفتے کی طرح 16 دسمبر 2021ء کی رات بھی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر بعدِ عشاء تقریباً آٹھ بج کر تیس منٹ پر ہفتہ وار اجتماع شروع ہوجائے گا جس میں مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹینکی، باغ والی مسجد نزد واٹر پلانٹ مظفر گڑھ سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری”فکر آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ قصر نور میرج ہال ضلع ننکانہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور غوثیہ مسجد مہاجر کیمپ ساڑھے چار نمبر بلدیہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


اولیائے کرام کے مزارات کی زیارت کرنا باعث خیروبرکت اور اُن کے وسیلے سے دعائیں مانگنا قبولیت کا سبب ہے۔اسی سلسلے میں 11دسمبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ سندھ پاکستان کے شہر سیہون شریف ضلع جامشورو میں واقع سیّدنا لعل شہباز قلندر رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔رکنِ شوریٰ نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام بھی کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت اطراف وزیرِ آباد میں  شعبہ عشر اورشعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ کابینہ محمد امتیاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےمختلف اہم نکات پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  ، مدنی مذاکرہ سمیت رات اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین)