26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں قائم بارہ دری گراؤنڈ نزد دربار میاں میر رحمۃُاللہِ علیہ مصطفی آباد میں اجتماعِ شبِ براءت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول
کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ سرکاری ڈویژن لاہور
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اجتماع میں آنےوالے اسلامی بھائیوں کے لئے لنگرِ
غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کثیر عاشقانِ رسول نے 15
شعبانُ المعظم کا روزہ رکھا۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)