26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
15 شعبان المعظم 1443ھ بمطابق 18 مارچ 2022ء
بروز جمعہ جامع مسجد عید گاہ جی ٹی روڈ گجرات میں دعوتِ اسلامی کی جانب سےشبِ
براءت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو پوری رات عبادت میں
گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو اپنے
گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)