26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022ء کو واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں
تاجراجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی
کاموں کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے لئے جانی و مالی
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔